بسم اللہ اللہ اکبر کے بجائے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر جانور ذبح کرنا کیسا ہے

بسم اللہ اللہ اکبر کے بجائے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر جانور ذبح کرنا کیسا ہے

*اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَ رَحْمَةُ اَللهِ وَ بَرَكاتُهُ‎*

*کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی نے مرغا ذبح کیا اور اس نے بسم اللہ اللہ اکبر کے بجائے بھول کر بسم اللہ الرحمن الرحیم  پڑھ  کر ذبح کیا تو اس مرغا  کو کھا سکتے ہیں یا نہیں جواب عنایت فرمائے مہربانی ہوگی*

*سائل جاوید رضا اسماعیلی کٹیہار بہار*



*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ؛*
*الجواب بعون الملک الوھاب؛*

*اگر کوئی شخص جانور ذبح کرتے وقت بسم اللہ الرحمن الرحیم یا اللہ تعالی کے ناموں میں سے کوئی تنہا ہی نام ذکر کرے یا نام کے ساتھ صفت بھی ذکر کرے ان تمام صورتوں جانور حلال ہوجائے گا جیسا کہ فتاوی عالمگیری میں ہے کہ " ومنها التسمية حالة الذكاة عندنا اى اسم كان سواء قرن بالاسم الصفة بان قال الله اكبر ، الله اعظم ، الله اجل ، الله الرحمن ، الله الرحيم و نحو ذالك او لم يقرن بان قال الله او الرحمن او الرحيم او غير ذالك و كذا التهليل و التحميد و التسبيح و سواء كان جاء الا بالتسمية المعهودة او عالما و سواء كانت التسمية بالعربية او بالفارسة او اى لسان كان و سواء كان لايحسن العربية او يحسنها كذا روى بشر عن ابو يوسف رحمه الله تعالى  " اھ*

 *( فتاوی عالمگیری ج 5 ص 285 :*

 *کتاب الذبائح ، الباب الاول فی رکنه و شرائطه وحکمه و انواعه ) اور بہار شریعت میں ہے کہ " اللہ عز وجل کے نام ساتھ ذبح کرنا ۔ ذبح کرنے کے وقت اللہ تعالی کے ناموں میں سے کوئی نام ذکر کرے جانور حلال ہوجائے گا یہی ضروری نہیں کہ لفظ اللہ عزوجل ہی زبان سے کہے ، تنہا نام ہی ذکر کرے یا نام کے ساتھ صفت بھی ذکر کرے دونوں صورتوں جانور حلال ہوجاتا ہے مثلا اللہ اکبر ، اللہ اعظم ، اللہ اجل ، اللہ الرحمن ، اللہ الرحیم ، یا صرف اللہ یا الرحمن یا الرحیم  کہے اسی طرح سبحان اللہ یا الحمد للہ یا لاالہ اللہ پڑھنے سے بھی حلال ہوجائے گا اللہ عز وجل کا نام عربی کے سوا دوسری زبان میں لیا جب بھی حلال ہوجائے گا " اھ*

*📚👈🏻( بہار شریعت ج 3 ص 314 : ذبح کا بیان )* 


*🔹واللہ تعالٰی اعلم بالصواب؛🔹*
ا________t🎤🥏🎤i_______
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ؛*
 *حضرت مولانا محمــد کریم اللہ رضوی  صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی*
 *خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی* 
*٢٠رجب المرجب ۱۴۴۰ھ بمطابق۲٨مارچ بروز جمعرات*
 
https://wa.me/+917666456313

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے