فارم کا مرغا کھانا کیسا ہے؟

فارم کا مرغا کھانا کیسا ہے؟
 
 فارم کا مرغا کھانا کیسا ہے جائز ہے یا نہیں ؟ کیونکہ کچھ لوگ یہ بتاتے ہیں کہ جو ان کی خوراک ہے وہ پلید چیزوں سے بنتی ہے روشنی ڈالیں حضور اس مسئلے پر !

 سـائـل ــ شہـزاد رضــا 
🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥

 *📝 الجواب بعون الملک الوھاب* 
 *شئی کی حقیقت بدلنے سے اس کا حکم بدل جاتا ہے.* 
 *اگر چہ خوراک پلید چیزوں سے بنتی ہے مگر جب اس کی حقیقت بدل گئی اور وہ گوشت کی شکل اختیار کر گئی تو اب حلال ہو گئی.*
 
 *اس کی نظیر فتاوی رضویہ کی عبارت میں ملاحظہ فرمائیں* 👇🏻

 *"تاڑی جونشہ کی چیز ہے جب حقیقتہً سرکہ ہوجائے جائز ہے."* 

*📗فتاوی رضویہ مترجم ج ٢٥*

 *شراب میں نمک ملانے کو علماء نے باعث تخلیل (سرکہ بنانا) وتحلیل (حلال کرنا) فرمایا ہے کہ جب سرکہ ہوگئی حقیقت بدل گئی حلت آگئی کہ اب وہ شراب ہی نہ رہی،* 

*📕فتاوی رضویہ مترجم ج ٢٣*

 *البتہ اگر ایسے جانور کے جسم سے بدبو آئے تو جلّالہ ہے. اور جلالہ کا حکم یہ ہے* 

 *"جو مرغی غلیظ کھانے کی عادی ہو اسے چند روز بند رکھیں جب اثر جاتا رہے ذبح کر کے کھائیں ۔ جو مرغیاں چھوٹی پھرتی ہیں ان کو بند کرنا ضروری نہیں جبکہ غلیظ کھانے کی عادی نہ ہوں اور ان میں بدبو نہ ہو ہاں بہتر یہ ہے کہ ان کو بھی بند رکھ کر ذبح کریں. "* 

*(📙بہار شریعت حصہ ١٥ بحوالہ عالمگیری،ردالمحتار)*

 *🌹واللہ تعالٰی اعلم🌹* 
🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥

 *📝کتبہ حضرت علامہ مولانا اشفاق احمد علیمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی: خادم التدریس : دار العلوم غوث اعظم، پور بندر، گجرات ـــــــــــــــــ📞9628892398*
🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥

*💚الجواب صحیح و صواب والمجیب نجیح و مثاب💚*
*🏵رقمہ العبد الاثیم🏵*

*❣ابو الفیض سید شمس الحق برکاتی مصباحی ❣*

🏵💚🏵💚🏵💚🏵💚🏵💚🏵💚🏵💚

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے