*صحیح حدیث سے ثبوت*
*✍از قلم اُسْتَاذُ الْعُلَمَاء شَیْخُ الْحَدِیْث اَلْحَاجْ اَلْحَافِظْ مُفْتِی مُحَمَّدْ حَسَّاْنْ اَلْعَطَّاْرِیْ اَلْمَدَنِیْ دَاْمَتْ بَرَکَاْتَہُمُ الْعَالِیَہْ*
اعلی حضرت امام اہل سنت رحمة الله تعالى عليه حقیقی عاشق اہل بیت اور حقیقی خادم صحابہ کرام علیھم الرضوان تھے، جہاں اہل بیت اطہار کی غلامی کا حق ادا کیا، وہیں صحابہ کرام علیھم الرضوان کا بھی خوب دفاع کیا۔
*سیدی اعلی حضرت نے حافظ ابن جوزی رحمة الله تعالی علیہ کی تصنيف ”العلل المتناهية“ پر اپنی تعلیقات میں ایک صحیح حدیث سے سیدنا امیر معاویہ رضی الله تعالی عنہ کی فضیلت اور جنتی ہونا بیان فرمایا ہے۔* عربی عبارت، ترجمہ اور تخریج ملاحظہ فرمائیں:
أقول وبالله التوفيق: قد فتح الله بمنه وكرمه علي حديثا صحيحا يشهد لمعاوية بالجنة، أخرج البخاري عن عمیر بن الأسود العنسي عن أم حرام -رضي الله تعالی عنها- أنها سمعت النبي -صلى الله و تعالی علیه و آله وسلم- يقول: ((أول جیش من أمتي يغزون البحر قد أوجبوا)) قالت أم حرام: قلت: يا رسول الله! أنا فيهم؟ قال: ((أنت فيهم))
(صحیح البخاري ج4 ص 42، رقم2924، باب ماقيل في قتال الروم، طبع دار المنهاج)
ومعلوم أن هذا الغزو كان في خلافة سیدنا عثمان -رضي الله تعالی عنه- بإمارة معاوية -رضي الله تعالی عنه- *فقد ثبت أنه من الذين وجبت لهم الجنة، وكان أميرا عليهم۔*
*ترجمہ:*
الله عزوجل کی توفیق سے میں کہتا ہوں: الله تعالی نے اپنے احسان اور کرم سے مجھے ایسی حدیث صحیح پر مطلع فرمایا، جو حضرت معاویہ رضی الله تعالى عنه کے جنتی ہونے کی گواہی دیتا ہے:
*(حدیث:)* امام بخاری، عمیر بن اسود العنسی سے اور وہ حضرت سیدتنا ام حرام رضی الله تعالی عنها سے روایت کرتے ہیں، وہ فرماتی ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی الله تعالى عليه واله وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: میری امت کا سب سے پہلا لشکر جو سمندر میں غزوہ کرے گا، انہوں نے واجب کر لی (یعنی جنت)۔ ام حرام رضی اللہ تعالی عنها فرماتی ہیں: میں نے عرض کی: یارسول اللہ! میں ان میں سے ہوں؟ فرمایا: تم ان میں سے ہو۔
(صحیح البخاري ج4 ص 42، رقم2924، باب ماقيل في قتال الروم، طبع دار المنهاج)
اور یہ بات معلوم ہے کہ یہ غزوہ حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کے زمانہ خلافت میں حضرت معاویہ رضی الله تعالی عنه کی امارت میں ہوا تھا۔ *لہذا ثابت ہوا آپ ان لوگوں میں سے ہیں، جن کے لیے جنت واجب ہوئی* اور آپ رضی الله تعالی عنه توان کے امیر تھے۔
(تعليقات الإمام أهل السنة على العلل المتناهية، ص5، مخطوط)
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں