کھڑے ہو کر سلام پڑھنے کا حکم —؟

کھڑے ہو کر سلام پڑھنے کا حکم —؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسںٔلہ پر کہ کھڑے ہوکر سلام پڑھنا کہاں سے ثابت ہے جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں

*🍓سائل، محبوب رضا دہلی🍓*
ــــــــــــــــــــــــــــــ 

*وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ*

*📝الجواب بعون الملک الوہاب!!!*

📑صورت مستفسرہ میں عرض ہے کہ، چند موقعوں پر کھڑا ہونا سنت سے ثابت ہے—

*🏷اولا تو کسی دینی عظمت والی چیز کی تعظیم کے لئے کھڑا ہونا، اسی لئے آب زم زم شریف اور وضو کے بچے ہوئے پانی کو کھڑے ہوکر پینا مسنون ہے—*
 
🌹اور حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے روضئہ پاک پر اللہ تعالی حاضری نصیب فرمائے تو نماز کی طرح ہاتھ باندھ کر کھڑا ہونا سنت ہے—
 
*📗"فتاوی عالمگیری جلد اول آخر کتاب الحج اداب زیارت قبرالنبی علیہ الصلوۃ والسلام" میں ہے کہ:*

" 📃و یقف کما یقف فی الصلوۃ و یمثل صورتہ الکریمتہ کانہ نائم فی لحدہ عالم بہ یسمع کلامہ -"
یعنی، " روضئہ پاک کے سامنے ایسے کھڑے ہو جیسے نماز میں کھڑا ہوتا ہے - اور اس جمال پاک کا نقشہ ذہن میں جمائے گویا کہ وہ سرکار اپنی قبر انور میں آرام فرما ہیں، اس کو جانتے ہیں اور اس کی بات سنتے ہیں—

*📕اور اسی " فتاوی عالمگیری کتاب الکراہت باب زیارت القبور " میں ہے کہ:*

" یخلع نعلیہ ثم یقف مستدبر مستقلا لوجہ المیت -"
یعنی، " اپنے جوتے اتار دے اور کعبہ کی طرف پشت اور میت کی طرف منھ کرکے کھڑا ہو -"
روضئہ پاک، آب زم زم، وضو کاپانی، قبر مؤمن سب متبرک چیزیں ہیں اور ان کی تعظیم قیام سے کرائی گئی - دوسرے جب کوئی دینی پیشوا آئے تو اس کی تعظیم کے لئے کھڑا ہونا سنت ہے—

*📿تو بھلا سوچوتوسہی ...!!! جس ذات پاک سے نسبت کی بنیاد پر ان کی کھڑے ہوکر تعظیم کرائی گئی اس کے متعلق ناجائز ہونے کا وسوسہ کا کیا مطلب ..؟ اگر کوئی چیز ناجائز اور شرک و بدعت ہو تو چاہے انڈیا میں ہو یا مدینہ منورہ میں سب کے لئے حکم ایک ہے - وہاں پر کھڑے ہو صلوۃ و سلام پڑھنے کا حکم ہے تو یہاں ناجائز کیسے ...؟*
 
🏷دوسری بات کہیں سے بھی یہ ثابت نہیں کہ کھڑے ہوکر صلوۃ و سلام پڑھنا جائز نہیں - اور جب تک کسی چیز کے ناجائز ہونے کی دلیل نہ مل جائے منع کرنا شریعت میں طبیعت کا داخل کرنا ہے - شریعت کا ایک اصول یہ بھی ہے کہ جب تک کسی چیز ناجائز ہونے کی دلیل نہ مل جائے وہ جائز ہی رہتی ہے—
 
*📗مزید معلومات کے جاءالحق کا پہلا حصہ مطالعہ فرمائیں -*

*💓واللہ تعالیٰ اعلم۔۔۔!!!💓*
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 
 *📝کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ ؛* 
 *حضرت علامہ مفتی محمد جعفر علی صدیقی رضوی صاحب قبلہ؛ (مدظلہ العالی و النورانی)؛ کرلوسکرواڑی سانگلی مہاراشٹر*


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے