غسل جنابت کے بعد نماز کے لئے دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں

🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚غسل جنابت کے بعد نماز کے لئے دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام کی غسل جنابت کرنے کے بعد کیا وضو کرنا ضروری ہے یا صرف غسل کرکے ہی نماز پڑھ سکتے ہیں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی مع قرآن و سنت کی روشنی میں
سا ئل منور رضا قادری پرسپور گو نڈہ

‭‮‭‮◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبر کاتہ
📝الجواب بعون الملك الوھاب
جی ہاں غسل کے بعد نماز کے لئے دوبارہ وضوکر نے کی ضرورت نہیں جب کہ بعد غسل کوئی حدث لاحق نہ ہواہو جیساکہ حدیث شریف میں ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے رویت ہے فر ماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعا لی علیہ وسلم غسل کے بعد وضو نہیں فر ما تے ؛الفاظ یہ ہیں ؛عن عائشة رضی اللہ تعالی عنہا قالت کا ن النبی صلی اللہ علیه وسلم لایتو ضابعد الغسل ؛

📕(مشکوةبا ب الغسل ص48)

🏷اور دوسری حدیث میں ہے من تو ضاء بعد الغسل فلیس منا ؛یعنی حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا جوشخص غسل کے بعد وضوکرے وہ میرے طریقہ پر نہیں

📙(کنز العمال حدیث نمبر 26249ج9)

📚فتاوی مر کز تر بیت افتاءجلد اول صفحہ 101

واللہ تعالی اعلم بالصواب

‭‮‭‮◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
✍ حضرت علامہ و مولانا محمد اختررضاقادری رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی نیپا ل گنجوی ناظم اعلی مدر سہ فیض العلوم خطیب وامام نیپالی سنی جامع مسجد سر کھیت (نیپال)
رابطہ👇
009779815598240

‭‮‭‮◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے