حضرت عائشہ( رضی اللہ عنہا ) کی حدیث شریف کا خلاصہ معراج کی تعلق سے

حضرت عائشہ( رضی اللہ عنہا ) کی حدیث شریف کا خلاصہ معراج کی تعلق سے

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے موافق یہ ہے کی شب معراج حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کا دیدار نہیں ہوا کیا یہ صحیح ہے برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں

 *🌹سائل / عبد اللہ🌹* 
📗📗📗📗📗📗📗📗📗📗📗
 
*✍🏻الجواب بعون الملک الوھاب صورت مسئولہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے انکار سے اس مسئلہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے کیونکہ حضرت عائشہ نے یہ نہیں کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے میں نے اپنے رب کو نہیں دیکھا۔ حضرت عائشہ نے اپنے طور سے قرآن مجید سے استدلال کر کے یہ نتیجہ نکالا ہے اور جب صحابی کوئی مسئلہ بیان کرے اور دوسرا صحابی اسکی مخالفت بیان کرے تو اس کا قول کوئی حجت نہیں ہوتا اور جب صحیح روایات کیساتھ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ ثابت ہیکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ نے شب معراج اللہ تعالی کو دیکھا ہے تو ان روایات کو قبول کرنا واجب ہے کیونکہ اللہ تعالی کو دیکھنے کا واقعہ ان مسائل میں سے نہیں ہے جس کو عقل سے مستنبط کیا جاسکے یا ان کو ظن سے بیان کیا جاسکے یہ صرف اسی صورت پر محمول کیا جاسکتا یے کہ کسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہو اور کوئی یہ نہیں کہ سکتا کہ حضرت ابن عباس نے اپنے ظن اورقیاس سے یہ کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالی کو دیکھا ہے* 

 *📄علامہ معمربن راشد نے کہا اس مسئلہ میں حضرت عائشہ اور حضرت ابن عباس کا اختلاف ہے اور حضرت عائشہ ابن عباس سے زیادہ عالم نہیں ہیں* 

 *🌹حضرت ابن عباس کی روایات رویت باری کا اثبات کرتی ہیں اور حضرت عائشہ وغیرھا کی روایات رویت کی نفی کرتی ہیں اور جب مثبت اور منفی روایات میں تعارض ہو تو مثبت روایات کو منفی روایات پر تر جیح دی جاتی ہیں* 

 *🏷حاصل بحث یہ ہیکہ اکثر علماء کے نزدیک راجح یہ ہیکہ شب معراج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر کی آنکھوں سے رب تبارک وتعالی کو دیکھا ہے اور حضرت عائشہ نے کسی حدیث کی بناء پر رویت کا انکار نہیں کیا ہے اگر اس سلسلہ میں انکے پاس کوئی حدیث ہوتی تو وہ اس کا ذکر کرتیں* 

 *📙مزید تفصیل اور انکے استنباط کردہ آیات کے جوابات علامہ ابن شرف نووی کی کتاب شرح مسلم ج اول ص ۹۷ میں دیکھیں* 

 *💚واللہ اعلم بالصواب💚* 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 *✅الجواب صحیح و المجیب نجیح✅* 
 *حضور شہروز ملت حضرت علامہ مفتی محمد شہروز عالم اکرمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی؛؛!!! شعبۂ افتاء دارالعلوم قادریہ حبیبیہ: فیل خانہ؛ ہوڑہ بنگال* 


📗📗📗📗📗📗📗📗📗📗📗
*========================*
*_✍کتبـــــہ_*
*حضور شرف ملت حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد شرف الدین رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی،*
*صدر شعبہٕ افتا دارالعلوم قادریہ حبیبیہ فیل خانہ، ہوڑہ، بنگال۔۔📞 رابطہ 9433233697*
*مورخہ:- ۱۸/ صفر المظفر ١٤٤٠ھ اتوار// 28/10/18

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے