Header Ads

سگریٹ پینا، خینی، زردے والا پان، کھانا کیسا ہے

 « احــکامِ شــریعت » 
-----------------------------------------------------------
سگریٹ پینا، خینی، زردے والا پان، کھانا کیسا ہے
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ علماۓ کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ سگریٹ اور خینی اور جردے والا پان کھانا جائز ہے کہ نہیں۔
سائل: حافظ محمد اجمیر خان
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

 وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
 الجواب بعون الملک الوھاب :-
صورت مسئولہ میں سگریٹ پینا اور خینی و تمباکو والا پان کھانا جائز ہے جبکہ نشہ لانے کی مقدار میں نہ ہو ، ہاں صحت کے لئے مضر ہے لھٰذا بچنا بہتر ہے ۔ البتہ ان کا کثیر کہ جو نشہ آور ہو حرام ہے ۔ 
📗ردالمحتار جلد پنجم صفحہ نمبر ٢٩٣ میں ہے
”الحاصل انہ لا یلزم من حرمة الکثیر المسکر حرمة قلیله ولا نجاسته مطلقا الا فی المائعات لمعنی خاص بھا اما الجامدات فلایحرم منہا الا الکثیرالمسکر و لا یلزم من حرمته نجاسته کالسم القاتل فانه حرام مع انه طاھر،

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریرفرماتے ہیں:
 مااسکر کثیره فقلیلہ حرام میں صرف مسکرات مائعہ مراد ہیں ہیں جن کا نشہ لانا ان کے سیال کرنے سے ہوتا ہے ورنہ مشک و عنبر اور زعفران بھی مطلقًا حرام و نجس ہو جائیں کہ حد سے زیادہ ان کا کھانا بھی نشہ لاتا ہے۔
(📙فتاویٰ رضویہ جلد یازدہم ص ٨٧ بحوالہ فتاویٰ فیض الرسول ج ٢ ص ٦٧٢)
ھٰذا ما ظھر لی 

 وﷲ تعالیٰ اعلم
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

 کتبـــہ: حضرت علامہ مفتی محمد شریف القادری امجدی شیرانی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی صدر المدرسین دارالعلوم فیض سبحانی غوثیہ مارکیٹ ممبرا مہاراشٹر
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے