امام قشیری علیہ الرحمہ کی کتاب - *"کتاب المعراج"* معراج رسول ﷺ پر متقدمین ائمہ اسلام کی لکھی ہوئی اور دستیاب ہونے والی تمام کتابوں میں سب سے قدیم کتاب ہے۔ اس کتاب کا پہلا اردو ترجمہ بنام *"اسرار معراج"* پریس کے حوالے ہو چکی ہے۔ (کرونا وائرس کی وجہ سے بھی کافی رکاوٹیں ہو رہی ہیں)۔
کتاب کی اہمیت و افادیت پر صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ بعد والی تمام کتابوں میں اسی کتاب کے رموز و اسرار درج ہوتے آئے ہیں۔ کتاب کا ترجمہ ہمارے محترم مولانا ذی شان یوسف مصباحی ازہری صاحب قبلہ (استاذ- جامعہ اشرفیہ، مبارک پور) نے ہماری دعوت پر ایک سال قبل ہی کرلیا تھا، مگر کتاب کی کمپوزنگ، پروف ریڈنگ، اور اس میں کچھ کام مزید باقی تھے، سیٹنگ کے حوالے سے بھی بہت کچھ کرنا تھا۔ اس لیے کچھ تاخیر سے امسال اس کتاب کی اشاعت ہو رہی ہے۔ کتاب پر ہماری نہایت ہی عزیز کرم فرما - استاذ العلماء علامہ مولانا مفتی احسن نوید نیازی قادری صاحب قبلہ(شیخ الحدیث- جامعہ فیضان اولیاء، کراچی، پاکستان) اور مصنف کتب کثیرہ - علامہ مولانا مفتی عبد الخبیر اشرفی مصباحی قبلہ(صدر المدرسین و شیخ الحدیث- مدرسہ اہل سنت منظر اسلام، التفات گنج، یوپی) کی تقاریظ ہیں۔ کتاب 160 صفحات پر مشتمل ہے۔
ترسیل خبر:
اشرفیہ اسلامک فاؤنڈیشن، حیدرآباد دکن
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں