معراج کی رات آسمانوں پر انبیاء سے حضور ﷺ کی ملاقاتیں🕯
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
📬 معراج کی رات حضرت جبریل علیہ السلام آپ کو ساتھ لے کر آسمان پر چڑھے
*پہلے آسمان* میں حضرت آدم علیہ السلام سے۔
*دوسرے آسمان* میں حضرت یحیی و حضرت عیسیٰ علیہما السلام سے جو دونوں خالہ زاد بھائی تھے ملاقاتیں ہوئیں اور کچھ گفتگو بھی ہوئی۔
*تیسرے آسمان* میں حضرت یوسف علیہ السلام ۔
*چوتھے آسمان* میں حضرت ادریس علیہ السلام۔
*پانچویں آسمان* میں حضرت ہارون علیہ السلام ۔
*چھٹے آسمان* میں حضرت موسیٰ علیہ السلام ملے ۔
*ساتویں آسمان* پر پہنچے تو وہاں حضرت ابراہیم علیہ السلام سے ملاقات ہوئی وہ بیت المعمور سے پیٹھ لگائے بیٹھے تھے جس میں روزانہ ستر ہزار فرشتے داخل ہوتے ہیں۔
بوقتِ ملاقات ہر پیغمبر نے ''خوش آمدید! اے پیغمبر صالح ''کہہ کر آپ کا استقبال کیا۔ پھر آپ کو جنت کی سیر کرائی گئی۔ اس کے بعد آپ سدرۃ المنتہیٰ پر پہنچے۔
اس درخت پر جب انوار الٰہی کا پرتو پڑا تو ایک دم اس کی صورت بدل گئی اور اس میں رنگ برنگ کے انوار کی ایسی تجلی نظر آئی جن کی کیفیتوں کو الفاظ ادا نہیں کر سکتے۔ یہاں پہنچ کر حضرت جبریل علیہ السلام یہ کہہ کر ٹھہر گئے کہ اب اس سے آگے میں نہیں بڑھ سکتا۔ پھر حضرت حق جل جلالہٗ نے آپ کو عرش بلکہ عرش کے اوپر جہاں تک اس نے چاہا بلا کر آپ کو باریاب فرمایا اور خلوت گاہ راز میں ناز و نیاز کے وہ پیغام ادا ہوئے جن کی لطافت و نزاکت الفاظ کے بوجھ کو برداشت نہیں کر سکتی۔
(سیرتِ مصطفی، ص۷۳۴ملخصا)
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
المرتب⬅ قاضـی شعیب رضـا تحسینی امجــدی 📱917798520672+
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں