Header Ads

شادی کے موقع پر دولہا و دلہن کو ہلدی لگانا عند الشرع کیسا ہے؟

شادی کے موقع پر دولہا و دلہن کو ہلدی لگانا عند الشرع کیسا ہے؟

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

📜ســــــوال:برائے علماء کرام 👇
ایک سوال یہ ہے شادی کے موقعے پر جودلہن اور دلہا کو ہلدی. لگا یا جاتا تو اسطرح کرنا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں مہربانی ھوگی
سائل:👈 محمد محسن رضا
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

وعلیکم السلام ورحمةالله وبرکاته

الجـــــوابــــــــــــــــــ' بعون الملک الوہاب اللہم ھدایت الحق والصواب👇
🕋 اکثر جاہلوں میں رواج ہے کہ محلہ یا رشتہ کی عورتیں جمع ہوتی ہیں اور گاتی بجاتی ہیں یہ حرام ہے کہ اولاً ڈھول بجانا ہی حرام پھر عورتوں کا گانا مزید براں عورت کی آواز نامحرموں کو پہنچنا اور وہ بھی گانے کی اور وہ بھی عشق و ہجر و وصال کے اشعار یا گیت۔ جو عورتیں اپنے گھروں میں چِلّا کر بات کرنا پسند نہیں کرتیں گھر سے باہر آواز جانے کو معیوب جانتی ہیں ایسے موقعوں پر وہ بھی شریک ہو جاتی ہیں گویا ان کے نزدیک گانا کوئی عیب ہی نہیں کتنی ہی دُور تک آواز جائے کوئی حرج نہیں نیز ایسے گانے میں جوان جوان کنواری لڑکیاں بھی ہوتی ہیں ان کا ایسے اشعار پڑھنا یا سننا کس حد تک ان کے دیئے ہوئے جوش کو ابھارے گا اور کیسے کیسے ولولے پیدا کرے گا اور اخلاق و عادات پر اس کا کہاں تک اثر پڑے گا۔ یہ باتیں ایسی نہیں جن کے سمجھانے کی ضرورت ہو ثبوت پیش کرنے کی حاجت ہو۔
🔰 نیز اسی ضمن میں رت جگا بھی ہے کہ رات بھر گاتی ہیں اور گلگلے پکتے ہیں، صبح کو مسجد میں طاق بھرنے جاتی ہیں۔ یہ بہت سی خرافات پر مشتمل ہے۔ نیاز گھر میں بھی ہو سکتی ہے اور اگر مسجد ہی میں ہو تو مرد لے جا سکتے ہیں عورتوں کی کیا ضرورت، پھر اگر اس رسم کی ادا کے لیے عورت ہی ہونا ضروری ہو تو اس جمگھٹے کی کیا حاجت، پھر جوانوں اور کنواریوں کی اس میں شرکت اور نامحرم کے سامنے جانے کی جرأت کس قدر حماقت ہے، پھر بعض جگہ یہ بھی دیکھا گیا کہ اس رسم کے ادا کرنے کے لیے چلتی ہیں تو وہی گانا بجانا ساتھ ہوتا ہے اسی شان سے مسجد تک پہنچتی ہیں ہاتھ میں ایک چومک ہوتا ہے یہ سب ناجائزجب صبح ہوگئی چراغ کی کیا ضرورت اور اگر چراغ کی حاجت تو مٹی کا کافی ہے آٹے کا چراغ بنانا اور تیل کی جگہ گھی جلانا فضول خرچی ہے۔*

🔰 دولھا ، دلھن کو بٹنا لگانا: مائیوں بٹھانا،جائز ہے
ان میں کوئی حرج نہیں

🔰 دولھا کو مہندی لگانا، ناجائز ہے۔ یوہیں کنگنا باندھنا، ڈال بَری کی رسم کہ کپڑے وغیرہ بھیجے جاتے ہیں جائز

🔰 دولھا کو ریشمی کپڑے پہنانا حرام۔ یوہیں مغرق جوتے بھی ناجائزاور خالص پھولوں کا سہرا جائز بلاوجہ ممنوع نہیں کہا جا سکتا
📗 بہار شریعت حصہ ہفتمم
📗 ملفوظات اعلی حضرت
          ــــــــــــــــــــــــــــ
     والله تعالي اعلم بالصواب
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
✍كتبـــــــــــــہ:
 حـضـرت عـلامـہ و مـولانـا مـحـمـد اسماعیل خان قادری امجدی صـاحـب قـبلـہ مـدظلـہ الـعـالی والـنـورانــی
رابطہ نمبر 👇
📲+91 9918562794

*◆◆ـــــــــــــــــــ🍀🍀🍀ــــــــــــــــــ◆◆
*👇تصدیقات👇*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط محمد آفتاب عالم رحمتی دہلوی خطیب و امام جامع مسجد مہا سموند (چھتیس گڑھ)*

*✅الجواب صحیح والنجیح* 
*محمد الطاف حسین قادری خادم التدریس دارالعلوم غوث الوری ڈانگا لکھیم پورکھیری یوپی*

*ماشاءاللہ : بہت عمدہ*
 *مدلل و مفصل جواب رقم ھے*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح*
*فقط احقر محمد اسلم رضا رضوی دربھنگوی*

*ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ و جامع جواب ہے*
*✅الجواب' ھوالجواب واللہ ھوالمجیب المصیب المثاب*
فقط محمد جعفرالقادری
خادم دارلعلوم رضویہ امدالعلوم بلرامپور یوپی
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے