Header Ads

قرآن مجید میں باریک بال ملے تو اس کو تبرک یا کرامت سمجھا کیسا

قرآن مجید میں باریک بال ملے تو اس کو تبرک یا کرامت سمجھا کیسا


سوال
کیا فرماتے ہیں علمآء کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ اگر قرآن مجید میں سے باریک بال ملے
اور اس بال کو پانی میں ڈال کر سورہ فاتحہ پڑھ کر وہ پانی پینا اور اس پانی کو گھر میں چھڑکنا کیسا؟
بحوالہ جواب عنایت فرمائیں

سائل۔۔محمد شبیر برونہ


✍الجواب بعون الملک الوہاب
قرآن شریف اللہ عزوجل کی ایک لاریب کتاب ہے جو مسلمانوں کے لئے ایک کامل اور بہترین دستورالعمل ہے اس لاریب کتاب میں بھلائی اور صراط مستقیم کی جستجو سے انسان دین و دنیا کی بھلائی حاصل کر سکتا ہے
مگر ہم درس قرآن کو بھلاکر ہدایت کے راستے کو ترک کر کے قرآن شریف میں بال تلاش کر رہے ہیں جو سراسر جہالت پر مبنی ہے
قرآن شریف جب تلاوت کی جاتی ہے تو کبھی گھٹنے کھلے رہتے ہیں
گھر میں گرے ہوئے بال ہوا میں اڑ کر اِدھر اُدھر گھس جاتے ہیں یا داڑھی سر وغیرہ کھجلانے سے ٹوٹ کر گر جاتے ہیں اور برسوں اوراق کی تہہ میں دب جاتے ہیں
اگر تلاوت کے وقت یا تلاش کرنے سے کوئی بال مل جائے تو اس میں حیرت کی کیا بات ہے اور قرآن مجید سے نکلے ہوئے بالوں کو دیکھ کر حیرت میں پڑ جانا یا نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے موئے مبارک سمجھنا یا اسے کرامت سمجھنا محض جہالت و لغو ہے اس لئے کہ ہر حیرت کی بات کرامت نہیں ہوتی
لہذا اس بال کو پانی میں ڈال کر پینا تبرک سمجھنا اور اس پانی کو گھر میں چھڑکنا ایمان کی کمزوری ہے بالکل غلط بے بنیاد ہے اسلام میں اس کی کوئی حقیقت نہیں

اللہ عزوجل مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت فرمائے ۔۔۔ آمین

کتبہ۔۔
حضرت علامہ ومولنا مفتی محمد امین قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی
مراد آباد یوپی ۔۔

الجواب صحیح والمجیب نجیح
حضرت علامہ مفتی محمد شہروز عالم صاحب قبلہ مدظلہ العالی
صدر شعبہ افتاء دارالعلوم قادریہ حبیبہ فیل خانہ ہوڑہ بنگال

الجواب وھوالصحیح والمجیب وھوالنجیح
محمد مقصود عالم فرحت ضیائ خلیفئہ حضور تاج الشریعہ ومحدث کبیر وصدر مفتی فخر ازہر دارالافتاء والقضاء وسرپست اعلٰی جماعت رضائے مصطفٰی برانچ ہاسپیٹ کرناٹک الھند 29فروری 2020 بروز ہفتہ

الجواب صحیح والمجیب نجیح
خلیفہ حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ مدظلہ العالی

الجواب صحیح والمجیب نجیح
فخر جامعہ امام احمد رضا رتناگیری حضرت علامہ مفتی الفاظ قریشی نجمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی


الجواب صحیح والمجیب نجیح
حضرت علامہ مفتی منظور احمد یار علوی صاحب قبلہ
صدر شعبہ افتاء دارالعلوم اہل سنت برکاتیہ گلشن نگر جوگیشوری ممبئ

الجواب صحیح والمجیب نجیح
حضرت علامہ مفتی محمد احمد رضا ثقافی صاحب قبلہ خلیفہ حضور محدث کبیر مدظلہ العالی صدر نوری دارالافتاء والقضاء وقاضی ضلع سرہا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے