شب برات میں حلوہ پکانا کیسا ہے ؟

 « احــکامِ شــریعت » 
-----------------------------------
شب برات میں حلوہ پکانا کیسا ہے ؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

شب برات میں حلوا کھانا سنت ہے یا مستحب 

سائل۔ آصف جاوید رضوی
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب اللہم ہدایتہ الحق والصواب

شب برات میں حلوہ پکانا " نہ فرض ' نہ واجب ' نہ سنت مؤکدہ ' نہ سنت غیرموکدہ ' 
بلکہ ------------- ! ! ! 
مباح یعنی پکانا جائز ' نہ پکانے پر کوئی عذاب نہیں 
مگر یاد رہے کہ
موجودہ دور میں شب برات کے موقع پر حلوہ پکا کرمردوں کو بالخصوص حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایصال ثواب کرنا *اہل سنت* کی پہچان ---------
اور نہ پکانا نہ فاتحہ دلانا بدمذہبوں کی نشانی ہے 
اس لئے حتی المقدور پکا کر ایصال ثواب کریں 
اور یہ بھی دھیان رہے کہ 
حضور سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کو حلوہ اور شہد بہت پسند تھا جیساکہ بخاری شریف کی صحیح حدیث میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے " کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یحب الحلوآء والعسل " 
لہذا ------------- ! ! ! 
شب برات کے موقع پر حلوہ پکا کر ایصال ثواب کریں 

واللہ اعلم بالصواب
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

کتبـــہ:
 حضرت علامہ مفتی ابوالاحسان محمدمشتاق احمدقادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی 
📱رابطہ نمبر 9838501782
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے