اگر دو آدمی نماز اداکرے تو طریقہ کیاہے؟

اگر دو آدمی نماز اداکرے تو طریقہ کیاہے؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ
اگر امام اور صرف ایک مقتدی ہو اور دونوں جماعت کے ساتھ نماز ادا کر رہے ہوں اور آخری قعدہ میں دوسرا مقتدی آگیا تو اب دوسرا مقتدی کیا امام کے پیچھے بیٹھ جائے یا امام کی بائیں جانب بیٹھ جائے.. جواب عنایت فرمائیں

*🔹سائل محمد عامر حسین یوپی🔹*
اــــــــــــــــــــ❣⚜❣ـــــــــــــــــــــ
*اللھم ھوالھادی الی الصواب*
اگر دو آدمی جماعت سے نماز پڑھ رہے ہوں تو مقتدی امام کے برابر دائیں طرف کھڑا ہوگا، اور اگر تیسرا آدمی آجائے تو مقتدی کو چاہیے کہ وہ پیچھے ہوجائے یا تیسرا آدمی مقتدی کو تھوڑا سا پیچھے کی طرف کھینچ لے، اگر تیسرا آدمی بھی امام کے برابر کھڑا ہوجائے تو امام کو چاہیے کہ دونوں مقتدیوں کو اشارے سے پیچھے کردے
البتہ اگر پیچھے کی جانب جگہ نہ ہو تو امام کو چاہیے کہ وہ آگے ہوجائے اور تیسرا آدمی امام کے پیچھے پہلے مقتدی کے برابر میں کھڑا ہو جائے، لیکن یہ ساری تفصیل قعدہ اخیرہ سے پہلے کی ہے ، اگر تیسرا آدمی قعدہ اخیرہ کے دوران جماعت میں شامل ہونا چاہے تو پھر وہ امام کے برابر میں بائیں طرف کھڑا ہوکر اقتدا کرے، نہ کوئی پیچھے ہٹے اور نہ ہی کوئی آگے جائے

*" ويقف الواحد ولو صبيا أما الواحدة فتتأخر محاذيا أي مساوياً ليمين إمامه على المذهب، ولا عبرة بالرأس بل بالقدم، فلو صغيراً فالأصح ما لم يتقدم أكثر قدم المؤتم لا تفسد، فلو وقف عن يساره كره اتفاقاً وكذا يكره خلفه على الأصح لمخالفة السنة، والزائد يقف خلفه فلو توسط اثنين كره تنزيهاً وتحريماً لو أكثر الخ "*
*( 📕ردالمحتار جلد٢ کتاب الصلوۃ باب الامامہ ص ٣٠٧ )*

📃اور اسی میں ہے
*" والظاهر أيضاً أن هذا إذا لم يكن في القعدة الأخيرة، وإلا اقتدى الثالث عن يسار الإمام ولا تقدم ولا تأخر "*
*( 📚جلد ٢ ص ٣٠٩ دارعالم الکتب للطباعة والنشر والتوزيع الریاض )*

*🌹واللہ اعلم وعلمہ احکم واتم🌹*
اـــــــــــــــــــــ❣⚜❣ـــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت علامہ و مولانا امجد رضا امجدی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی سیتامڑھی بہار*
*🗓 ١, رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۲٥ اپریل ٠٢٠٢؁ء بروز سنیچر*
*رابطہ* https://wa.me/+917542079555
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح حضرت مولانا محمد جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ مسجد نور جاجپور اڑیسہ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے