شبِ برات میں بیری کے پتوں کو پانی میں ڈال کر نہانا کیسا؟

سوال⬅ شبِ برات میں بیری کے پتوں کو پانی میں ڈال کر نہانا کیسا؟

جواب:👇🏻
⬅ شب برات کے دن غسل کرنا موجب نجات از بلا و سحر جادو ہے اور بہتر یہ ہے کہ بیری کے سات پتے پیس کر ایک گھڑا پانی میں ملا کر اس سے غسل کریں۔
حضور اعلی حضرت قدس سرہ اور سرکار مفتی اعظم ہند دامت برکاتہم کا اس پر عمل رہا ہے۔
*(مجموعہ اعمال رضا جلددوم ص 113)*
ناشر قادری بکڈپو مسجد نو محلہ بریلی شریف 
مرتبہ: مفتی عبدالرحیم بستوی سابق مفتی منظراسلام محلہ سوداگران بریلی شریف


⬅ اور جیسا کہ مُفسر شہیر حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: 
اگر اس رات (یعنی شبِ برات) کو سات پتے بَیری (یعنی بَیر کے دَرخت) کے پانی میں جوش دے کر (جب پانی نہانے کے قابل ہو جا ئے تو) غُسل کرے تو اِنْ شَاءَ اللّٰه الْعَزِیز تمام سال جادو کے اثر سے محفوظ رہے گا۔  
*(اسلامی زندگی، ص 135)*
*(آقا کا مہینہ، ص 20 دعوت اسلامی اردو)*

⬅ اور اسی طرح معمولات شبِ برات کے متعلق ،،منیر الایمان فی فضائل شعبان،، میں لکھا ہے کہ:
شبِ برات میں سرمہ لگانا چاہیے اور بیری کے پتے سے غسل کرنا چاہیے۔
*(منیر الایمان فی فضائل شعبان، ص 93 از حضرت علامہ قاری سہیل احمد رضوی نعیمی بھاگلپوری رحمۃ اللّٰه علیہ، سابق مدرس: دارالعلوم امجدیہ ناگپور)*


*ایک مخصوص عمل👇🏻*
⬅ مشہور تابعی حضرت وھب بن منبہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے بھی بیری کے پتے سے ایک مخصوص عمل مذکور ہے جو مجرب ہے۔

قال الحافظ بن حجر في الفتح : ( وذكر ابن بطال أن في كتب وهب بن منبه أن يأخذ سبع ورقات من سدر أخضر ، فيدقه بين حجرين ، ثم يضربه بالماء ، ويقرأ آية الكرسي والقواقل ، ثم يحسو منه ثلاث حسيات ، ثم يغتسل به ، فإنه يذهب عنه كل ما به ، وهو جيد للرجل إذا حبس عن أهله ) 
*( فتح الباري - 10 / 233 ، أنظر " مصنف عبدالرزاق – 11 / 13 – برقم 19763 )*

*ترجمہ:*
مشہور تابعی حضرت و ھب بن منبہ رضی اللہ عنہ کے حوالےسے درج ذیل علاج بیان کیا ہے!
 بیری کے سات پتے لے کر دو پتھروں کے درمیان رگڑ کر پیس لے پھر اس مکسچر کو کسی برتن پیالہ یا برتن میں ڈال کر تھوڑے پانی ڈالے اور ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر اس مکسچر پر دم کرے اور تین گھونٹ پانی اس پیالی سے پی لے پھر بقیہ مکسچر غسل کے لئے تیار پانی کی بالٹی میں ڈال دے اور اس سے غسل کر لے جادو دور ہوگا خاص کر زوجیت میں دوری ختم ہوگی۔


❁◐┈┉••۞═۞•••==•••۞═۞═◐••┉┈◐❁

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے