شعبان المعظم کے پندرہویں رات کا نام کیا ہے اور اس کے کتنے نام ہیں؟، پندرہویں شعبان المعظم کے روزے کی کوئی ایک فضیلت رقم کریں

سوال⬅ 1) شعبان المعظم کے پندرہویں رات کا نام کیا ہے اور اس کے کتنے نام ہیں؟
2) پندرہویں شعبان المعظم کے روزے کی کوئی ایک فضیلت رقم کریں۔



جواب: 1👇🏻
شعبان المعظم کے پندرہویں رات کا نام ،، شبِ برأت ،، ہے۔ یعنی نجات کی رات۔
اس مبارک اور مقدس نام کے اور بھی چار نام ہیں۔ 

1) ليلة البراءة : نجات والی رات۔
2) ليلة الرحمة : رحمت والی رات۔
3) ليلة المباركة : برکت والی رات۔ اطاعت و بندگی کرنے والوں کے لیے یہ رات مبارک ہے۔
4) ليلة الصِّك : نجات کا پروانہ اور چیک ملنے والی رات۔

تفسیر قرطبی میں ہے۔۔۔۔
و لها أربعة اسماء: الليلة المباركة، الليلة البراءة، الليلة الرحمة، الليلة الصِّك.

(الجامع لاحكام القران، ٨/ ٨٤، دار الكتب العربيه، بيروت)

جواب 2: 👇🏻
"من صام يوم الخامس عشر من شعبان لم تمسه النار"

ترجمہ: جو شعبان کی پندرہ تاریخ کو روزہ رکھے گا اسے جہنم کی آگ نہ چھوئے گی۔

(نزهة المجالس عربي، ١ / ١٥٦ ، مطبوعة دار الفكر بيروت)


❁◐┈┉••۞═۞•••==•••۞═۞═◐••┉┈◐❁

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے