Header Ads

وضو بنانے کے بعد سینا ٹائزرکا استعمال کرنا کیساہے ‏

السّلام علیکم ورحمتہ الله 
سوال 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ وضو بنانے کے بعد سینا ٹائزر
کا استعمال کرنا کیساہے جبکہ سینا ٹائزر میں الکوحل ملایا ہوا ہے اگر کوئی وضو بنانے کے بعد سینآٹائزر کا استعمال کیا اور نماز ادا کیا تو نماز ہوئی یا نہیں
 المستفتی محمد جنید عالم  
گڑھوا جھارکھنڈ
الجواب بعون الملك الوهاب صورت مسؤلہ میں سینی ٹائزر کا استعمال کرنے کا مقصد ہاتھ وغیرہ صاف کرنا ہوتا ہے وضو کرنے کے بعد مقصد پورا ہوگیا اسکے بعد سینی ٹائزر کا استعمال کرنا بے فائدہ ہے لہزا اس سے بچا جائے
رہی بات اسکا استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں زیادہ بہتر تو یہی ہے کہ ایسے سینی ٹائزر کا استعمال کیا جائے جس میں الکحل وغیرہ کی ملاوٹ نہ ہو مگر دور حاضر میں الکحل والے سینی ٹائزر کو استعمال کرنے کی اجازت ہمارے بعض علماء نے دی ہے یعنی ہاتھوں اور جسم وغیرہ پر لگانا شرعی طور پر جائز ہے عموم بلوی کے لحاظ کرتے ہوئے جواز کا حکم دیا گیا،
هذا ما ظهرلي والعلم عند الله تعالى
كتبه
 عبده المذنب محمد توقير عالم الثقافي غفرله

٧/رمضان المبارك ١٤٤١ھ مطابق ١مئ ٢٠٢٠

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے