Header Ads

امام المعقولات ، استاذ الاساتذہ، ملک المدرسین حضرت علامہ مولانا مفتی عطا محمد چشتی بندیالوی قدس سرہ العزیز

💠 سلسلہ (شخصیت شناسی)کی قسط نمبر :27حاضر ہے💠  

🌺امام المعقولات ، استاذ الاساتذہ، ملک المدرسین حضرت علامہ مولانا مفتی عطا محمد چشتی بندیالوی قدس سرہ العزیز🌺

🌹نام و نسب:

آپ کا نام و نسب اس طرح ہے۔
عطا محمد اعوان بن اللہ بخش اعوان(متوفی 1953ء) بن غلام محمد بن محمد چراغ احمد

🌹ولادت مبارکہ:

امام المعقولات علامہ عطا محمد بندیالوی نور اللہ مرقدہ کی ولادت باسعادت 1916ء موضع ڈھوک دھمن، داخلی پدھراڑ،ضلع خوشاب میں ہوئی۔

🌹تحصیل علم:

حصول تعلیم کا آغاز موضع وسنال ضلع چکوال میں حافظ الہی بخش سے حفظ قرآن کریم سے کیا، اس کے بعد درس نظامی کے سلسلہ میں مختلف جگہوں پر اسفار کر کے تکمیل کی۔

🌹اساتذہ:

🌷فقیہ العصر علامہ یار محمد بندیالوی
 🌷حافظ مہر محمد اچھروی
🌷 مولانا ولی اللہ ضلع گجرات 
🌷مولانا محب النبی
🌷 مولانا غلام محمود پپلانوی علیہھم الرحمہ جیسے اکابر سے صرف، نحو، منطق، فلسفہ، فقہ، اصول ِ فقہ ،حدیث اصول حدیث، تفسیر، اصول تفسیر، ہیئت، ہندسہ ،ریاضی، جیسے علوم حاصل کیے۔

🌹آغاز تدریس:

تدریس کا آغاز 1940ء کے لگ بھگ کیا اور اور یہ دورانیہ وفات سے چند ماہ پہلے تک جاری رہا ۔

🌹بیعت_وارادت:

آپ کا سلسلہ بیعت عاشق رسول مجدد وقت سیدنا پیر مہر علی شاہ چشتی گولڑوی علیہ الرحمہ سے ہے

🌹مشہور ترین تلامذہ:

آپ نے درسِ نظامی کو ایک نئی زندگی عطا کی آپ نے محقق علما، نامور مدرسین، فقہا اور محدثین کی کئی جماعتیں تیار کیں آپ کے انداز تدریس نے ملت کو بیش بہا چمکتے ہیرے عطا کیے۔جن میں سے چند کے اسماء مبارکہ نیچے ذکر کیے جاتے ہیں 
🌷شیخ الحدیث علامہ غلام رسول رضوی 
🌷شیخ الحدیث علامہ غلام رسول سعیدی (شارح بخاری و مسلم، مفسر قرآن)
🌷شیخ الحدیث علامہ محمد اشرف سیالوی 
🌷شیخ الحدیث علامہ محمد عبد الحکیم شرف قادری 
🌷شیخ الحدیث ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر الازہری سربراہ جمعیت علما پاکستان, رکن الاسلام جامعہ مجددیہ (الحاق جامعتہ الازہر مصر)
🌷مفتی محمود حسین شائق ہاشمی مفتی آزاد کشمیر 
🌷امام المدرسین علامہ فضل سبحان قادری (مردان )
🌷علامہ پیر محمد چشتی (پشاور )
🌷کنز العلماء ڈاکٹر اشرف آصف جلالی (بانی مرکز صراط مستقیم لاہور)
🌷علامہ اللہ بخش چشتی (میانوالی)
🌷خواجہ محمد حمید الدین سیالوی (سجادہ نشین سیال شریف )
🌷شاہ عبد الحق صاحب (سجادہ نشین گولڑہ شریف )
🌷علامہ سید محمود احمد رضوی( شارح بخاری) 
🌷مفتی حافظ محمد فاروق بندیالوی مہتمم مدرسہ اسلامیہ تھون سرائے عالمگیر وغیرھم
 🌷مفتی اعظم سکھر مفتی ابراہیم قادری سکھر 

🌹تصنیفات:

آپ علیہ الرحمہ نے تدریسی مصروفیات کے ساتھ ساتھ کچھ تصنیفی سرمائہ بھی چھوڑا 

📚دیت المرآۃ
📚رؤیت ہلال کی شرعی 📚تحقیق سیف العطا علی اعناق 
📚عقیدہ اہلسنت 
📚قوالی کی شرعی حیثیت 📚امامت کبری اور اس کی شرعیت
📚اسلام میں عورت کی حکمرانی 
📚تحقیق ایمان ابی طالب 
📚سفر بغداد
📚صرف عطائی (منظوم)
📚تحقیق وقت افطار
📚قدم غوث اعظم اور فضائل 
📚التحقیق الفرید فی الترکیب
📚 اذان سے قبل اور بعد درود
📚مسئلہ سود
📚ماہ صیام اور باجماعت نماز
📚سیاہ خضاب جہاد کی اہمیت  
📚ایکٹ اشٹام کی شرعی حیثیت
 📚مسئلہ نور و بشر 
📚مسئلہ علم غیب نبی علیہ السلام 
📚تصویر (فوٹو) کی شرعی حیثیت 
📚مسئلہ کذب
📚شان ولایت

🌹وفات:

علامہ عطا محمد بندیالوی علیہ الرحمہ کی وفات 4 ذی قعدہ 1419ھ 21 فروری 1999ء کو ہوئی

(منقول)

✒️خیرخواہ اہلسنت

💐نازش المدنی مرادآبادی غفر لہ الھادی

واٹسپ نمبر:+91832034651

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے