بابائے قوم و ملت ،اشفاق العلماء،مظھر صدر الافاصل مفتی اعظم راجستھان الشاہ مفتی محمد اشفاق حسین نعیمی اجملی قدس سرہ العزیز

💠 سلسلہ ( شخصیت شناسی)کی قسط نمبر:21حاضر ہے💠  
🌺بابائے قوم و ملت ،اشفاق العلماء،مظھر صدر الافاصل مفتی اعظم راجستھان الشاہ مفتی محمد اشفاق حسین نعیمی اجملی قدس سرہ العزیز🌺

🌹نام و نسب 

آپ کا نام محمد اشفاق حسین اور سلسلہ نسب کچھ اس طرح ہے اشفاق حسین نعیمی بن الطاف حسین بن کریم بخش بن خدا بخش

🌹القاب

بابائے قوم و ملت ،اشفاق العلماء،مفتی اعظم راجستھان ، مظھر صدر الافاضل 

🌹ولادت با سعادت

۱۹ دسمبر ۱۹۲۱ء میں اتر پردیش کے مشہور و معروف شہر امروہہ کے موضع 
شیونولی میں پیدا ہوئے

🌹خاندان
آپ کا ترک خاندان سے تعلق ہے

🌹 تعلیم و تربیت

 آپ علیہ الرحمہ نے اپنے والد بزرگوار کے قائم کردہ ادارہ شیونالی میں ابتدائی تعلیم حاصل کی اس کے بعد اعلی تعلیم کے لیے مرکزی مدرسہ اجمل العلوم سنبھل مرادآباد میں تشریف لے آئے اور یہاں سے ہی درس نظامی کی تکمیل کی اور اجمل العلماء کے زیر سائہ فتوی نویشی کرنے لگے

🌹 تدریسی خدمات 

آپ علیہ الرحمہ نے بعد فراغت اپنے ہی علاقہ میں قصبہ دریہال مرادآباد میں تدریس کا آغاز فرمایا اس کے بعد آپ نے کچھ اساتذہ کے ایماء پر پالی راجستھان تشریف لے گئے وہاں سے پھر کچھ احباب کے اصرار پر دارالعلوم اسحاقیہ جودھپور میں بحثیت صدرالمدرسین تشریف لے آئے اور تادم آخر یہاں پر ہی قیام پزیر رہے اور تدریسی خدمات انجام دیتے رہے 

🌹 اساتذہ کرام

  آپ رحمۃ اللہ تعالی نے جن نابغائہ روزگار اساتذہ سے سے علم حاصل کیا ان کے اسماء درج ذیل ہیں

🌷امام الھند صدر الافاضل فخر الاماثل علامہ سید نعیم الدین مرادآبادی قدس سرہ العزیز
🌷 اجمل العلماء ،افضل الفضلاء ،سلطان المناظرین حضرت علامہ مفتی اجمل حسین شاہ صاحب سنبھلی علیہ الرحمہ  
🌷 مولانا سید حشمت علی رحمۃ اللہ تعالی علیہ 
🌷مناظر اہلسنت حضرت علامہ مفتی محمد حسین سنبھلی رضی اللہ تعالی عنہ 
🌷جامع معقول ومنقول حضرت علامہ مفتی سید مصطفی علی نور اللہ مرقدہ 🌷حضرت علامہ مولانا مفتی تقدس علی خان صاحب رحمۃ اللہ تعالی 

🌹بیعت و خلافت 

آپ رحمت اللہ تعالی علیہ نے اپنے استاذ محترم حضور اجمل العلماء حضرت علامہ مفتی مفتی اجمل حسین شاہ صاحب رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے دست بابرکات پر بیعت ہوئے آپ کو وقت کے نامور علماء و فضلاء سے خلافت حاصل ہے

 🌷استاذ العلماء سلطان المناظرین مفتی اجمل حسین شاہ سنبھلی 
🌷محدث اعظم ہند علامہہ سید محمد اشرفی الجیلانی رحمۃ اللہ تعالی علیہ
 🌷تاجدار اہلسنت حضور مفتی اعظم ہند مفتی مصطفی رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ 
🌷 خلیفہ اعلی حضرت قطب مدینہ علامہ ضیاء الدین مہاجر مدنی رحمۃ اللہ تعالی علیہ 
 🌷حضور سرکار کلاں علامہ سید مختار اشرف اشرفی الجیلانی رحمت اللہ تعالی علیہ 

🌹تصنیف و تالیف 

آپ علیہ الرحمہ نے گوناگوں مصروفیات کے باوجود میدان تصنیف میں بھی قدم رکھا اور چند کتابیں تصنیف فرمائیں 
🌷 اختیارات مصطفیٰ و
 شفاعت مصطفی
 🌷فتاوی مفتی اعظم راجستھان
🌷 پیغام اہلسنت 

🌹نمایاں خدمات 

تدریس و افتاء، خطابت و مناظرہ بیعت و ارشاد تبلیغ ، مدرسہ اسحاقیہ کو جامعہ اسحاقیہ میں تبدیل کرنا ، اسحاقیہ سیکنڈری اسکول کا قیام، اشفاقیہ ہوسٹل کا قیام، اشفاقیہ انسٹی ٹیوٹ کا قیام ، جامعہ فاطمۃ الزہرہ کا قیام ،فتاوی اجملیہ کی ترتیب و طباعت کا اہتمام اس کے علاوہ پورے راجستھان میں مدارس و مساجد کا قیام ،سنی تبلیغی جماعت باسنی، شیرانی آباد ،گوٹن وغیرہ کا قیام

🌹وفات

۹ذی الحجہ ۱۴۳۴ھ مطابق 15اکتوبر 2013بروز منگل کو اس عظیم قائد نے داعی اجل کو لبیک کہا 

🌹مزار پر انوار

جودھپور راجستھان کے علاقہ چوکھا شریف میں آپ کا مزار زیارت گاہ خاص و عام ہے
(بحوالہ :فتاوی مفتی اعظم راجستھان ) 

✒️خیر خواہ ایلسنت 

نازش المدنی مرادآبادی غفرلہ الھادی

واٹسپ نمبر +918320346510

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے