🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚کیا نکاح میں فاسقوں کی گواہی چل سکتی ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ
نکاح کے دونوں یا ان میں سے کوئی ایک گواہ ڈاڑھی منڈے ہوں تو کیا نکاح نہیں ہوگا ؟
علماء کرام جواب عطاء فرمائیں۔
سائل: محمد سلمان اویسی جون پور یوپی
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
داڑھی منڈے فاسق ہوتے ہیں اور فُسَّاق کی گواہی سے نکاح منعقد ہو جاتا ہے ۔
(📘فتاوی عالمگیری ج ١ ص ٢٥٠ میں ہے )
”یصح بشھادة الفاسقین و الاعمیین
(📗اسی طرح بحر الراٸق ج ٣ ص ٨٩ و رد المحتار ج ٢ ص ٢٧٢ میں ہے )
” انعقد بحضور الفاسقین و الاعمیین “
(📕اسی طرح شرح وقایہ ج ٢ ص ٩ میں ہے )
” صح عند فاسقین “
📄 اسی کے حاشیہ عمدة الرعایة میں ہے ” ان حضرت فاسقان عند النکاح انعقد النکاح “
(📒فتاوی رضویہ ج ٣ ص ٢٧٤ میں قدیم میں ہے کہ )
فاسقوں کی تعظیم ناجاٸز ہے اور فاسقوں کی گواہی سے اگر چہ نکاح ہو جاتا ہے مگر ان کی گواہی سے نکاح نہیں کرنا چاہیۓ اس لیۓ کہ اگر اس صورت میں اگر عاقدین میں کسی نے نکاح کا انکار کر دیا تو فاسقوں کی گواہی سے نکاح ثابت نہیں ہوگا ۔
📃اور بہار شریعت میں ہے نکاح کے گواہ فاسق ہوں یا اندھے ان پر تہمت کی حد لگاٸ گٸ ہو تو انکی گواہی سے نکاح منعقد ہو جاۓ گا مگر عاقدین میں سے اگر کوٸ انکار کر بیٹھے تو انکی شہادت سے نکاح ثابت نہیں ہوگا ۔
(📚بہار شریعت ح ٧ ص۱۱ ١٢ قادری بکڈپو )
👌🏻تو عبارت بالا سے معلوم ہوا کہ فاسقوں کی گواہی سے نکاح منعقد ہو جاتا ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ غیر فاسقوں کو گواہ بنایا جاۓ تاکہ انکار کی صورت میں پریشانی لازم نہ آئے۔
(📚ماخوذ- فتاوی فیض الرسول ج اول ص ٥٥٨ )
واللّٰه تعالیٰ اعلم بالصواب
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت مولانا محمد مشاہد رضا حشمتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس جامعتہ ریاض الجنتہ رام پور کیمری۔
+919720751982
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔
✅الجواب صحیح و المجیب نجیح: حضرت مولانا محمد جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: ابو حنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی، مانخورد ممبئی۔
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں