Header Ads

احباب اہل سنت وجماعت تعارف کے طلب گار ‏

مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما

احباب اہل سنت وجماعت تعارف کے طلب گار 

1-جب 2018 میں چند مصباحی کہلانے والوں نے حسام الحرمین کے خلاف شور مچایا,تب ہم نے استاذ عالی المراتب حضرت علامہ محمد احمد مصباحی دام ظلہ الاقدس(ناظم تعلیمات:جامعہ اشرفیہ مبارک پور)سے فون پر بات چیت کی۔استاذ گرامی نے حکم فرمایا کہ تم میرے نام پر جامعہ اشرفیہ کا اعلامیہ جاری کر دو۔میں ہزاروں کیلو میٹر دور بیٹھ کر برصغیر میں اہل سنت وجماعت کی سب سے عظیم تعلیم گاہ کا اعلامیہ جاری کر رہا تھا۔

2-جب حسام الحرمین کے خلاف ہم نے چہ می گوئیاں سنیں تو 2012 میں ہم نے اہل سنت وجماعت کی تمام مرکزی خانقاہوں اور اداروں سے حسام الحرمین کی تصدیق جدید کی اجازت طلب کی۔خانقاہ برکاتیہ(مارہرہ مطہرہ),خانقاہ اشرفیہ(کچھوچھہ مقدسہ),خانقاہ رضویہ(بریلی شریف),خانقاہ امجدیہ(گھوسی),اکابرین جامعہ اشرفیہ(مبارک پور)واکابرین اہل سنت وجماعت نے اجازت عطا فرمائی اور پہلی بار اہل سنت وجماعت کے مرکزی مشائخ عظام وعلمائے کرام کی یکجائی فہرست منظر عام پر آئی۔تصدیق جدید کا کام شروع ہوا۔تمام حاصل شدہ تصدیقات جامعہ اشرفیہ(مبارکپور)میں جمع ہیں۔

3-جب دعوت اسلامی کے خلاف قیل وقال سننے میں آیا تو اس کے بھارتی ذمہ داروں کو گفت وشنید کے لئے 2014 میں دہلی آنے کی دعوت دی۔برصغیر میں اہل سنت وجماعت کی سب سے عظیم دعوتی تحریک کے ذمہ داران دہلی آئے۔بات چیت سے بہت سی غلط فہمیاں دور ہوئیں۔وہ لوگ ہمارا ہی کام کر رہے ہیں۔

4-ایک مسئلہ پر کئی سالوں سے ایرادات سننے میں آ رہے تھے۔2020 میں ہم نے دعوت اسلامی کے ذمہ داران کو کسی کی معرفت زبانی پیغام بھیجا کہ اس کو اس طرح کر دیا جائے۔بحمدہ تعالی ہمارے پیغام کو قبول کیا گیا اور اس پر عمل کیا گیا:فجزاہم اللہ تعالی خیر الجزاء:آمین

واضح رہے کہ مذہب اہل سنت وجماعت کے یہ سب بڑے کام ہم نے فون پر کئے ہیں۔ایک مرتبہ ممبئی کے با اثر افراد(حضور سراج ملت علیہ الرحمۃ والرضوان اور ہمارے سابق دوست سید سبطین حیدر مارہروی)ایک امر میں دو فریق ہو رہے تھے۔سخت نزاعی کیفیت ہو چکی تھی۔ہم نے کیرلا میں رہتے ہوئے محض فون پر بات چیت کےذریعہ وہ معاملہ رفع دفع کر دیا تھا۔

بلا شبہہ ہر چہار جانب وہی پیش قدمی کر سکتا ہے جو اہل سنت وجماعت کے تمام طبقات کے یہاں معتمد علیہ فرد ہو۔

ہاں,میں شروع سے طبقہ بندی میں شریک نہیں ہوا۔جب آپ حضرات 1993/1992میں طبقہ بندی فرما رہے تھے,تب ہر کوئی افضل کی تلاش کر رہا تھا۔یہ قابل قبول بات ہے,لیکن زید کے وابستگان بکر کا ذکر خیر کرتے۔بکر کے وابستگان زید کا ذکر خیر کرتے۔اس سے ہمیں یہی سمجھ میں آیا کہ آپ نے افضل کی تلاش ضرور فرما لی ہے,لیکن اپنے آپ کو سنبھال نہ سکے۔

ہم نے بھی افضل ہی کو اختیار کیا۔ہم اس ذات با برکات کی جانب کوچ کر گئے جو افضل الخلائق بالاتفاق ہیں۔جو سید السادات علی الاطلاق ہیں۔جو منبع خیرات وکرامات اور مخزن حسنات وبرکات ہیں۔صلوات اللہ تعالی وسلامہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ دائما ابدا

وہاں مجھ جیسے گنہ گاروں کے ساتھ بھی فضل ورحمت کا سلوک کیا جاتا ہے۔وہ رحمۃ للعالمین ہیں۔(علیہ الصلوۃ والسلام دائما ابدا)

برستا  نہیں دیکھ  کر  ابر رحمت 
ںدوں پر بھی برسا دے برسانے والے

مدینے کے خطے خدا تجھ کو رکھے 
غریبوں فقیروں کو ٹھہرانے والے

(اعلی حضرت رضا بریلوی قدس سرہ العزیز)

طارق انور مصباحی 

جاری کردہ:27:جون 2021

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے