کیا امام و مؤذن تنخواہ لے سکتے ہیں

🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚کیا امام و مؤذن تنخواہ لے سکتے ہیں؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
 بعد سلام عرض یہ ہے کہ ایک شخص بول رہا ہے کہ امام اور مؤذن تنخواہ کیوں لیتے ہیں کیونکہ قرآن اور حدیث میں کہیں نہیں لکھا ہے اور اگر لے سکتے ہیں تو قرآن اور حدیث سے ثابت کرے کیا اس شخص کا کہنا صحیح ہے 
جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی 
سائل: حسنین رضا رضوی روپندیہی
______❣♻️❣___________

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
جو شخص امام و مؤذن کی تنخواہ پر معترض ہے اسے معلوم ہونا چاہیئے کہ
امام وقت پر لوگوں کو نماز پڑھاتا ہے اور مؤذن وقت پر نمازکا اعلان کرتا یعنی اذان دیتا ہے اس لئے یہ لوگ وقت کی تنخواہ لیتے ہیں تو
چونکہ -------------------!!!

امام و مؤذن لوگوں کو وقت پر اللّٰہ تعالیٰ کی عبادت کراتے ہیں اور دیگر ذریعہ معاش سے سرو کار نہیں رکھتے تو جب دیگر ذریعہ معاش نہیں رکھتے تو ان کا اور ان کے اہل وعیال کے اخراجات کیسے پورے ہوں گے
اس لئے تنخواہ لیتے ہیں
"کتاب ظالموں کے مظلوم امام" صفحہ سینتالیس پر ہے کہ
حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ نے مجلس شوریٰ سے فرمایا جیساکہ آپ کو معلوم ہے میرا پیشہ تجارت ہے اور میں مسلمانوں کے معاملات پورے کرتا ہوں اس طرح مجھے تجارت کا وقت نہیں ملتا
مجلس شوریٰ نے بیت المال سے ایک مناسب حصہ وظیفہ کے طور پر مقرر کردیا

خلفائے راشدین اور ان کے اہل وعیال کے لئے مجلس شوریٰ نے بیت المال سے ایک مناسب حصہ وظیفہ کے طور پر مقرر کردیا خلفائے راشدین ہی نماز کی امامت اور خطابت اور مسلمانوں کی صحیح رہنمائی سر انجام دیتے رہے یہ بات اہل علم و دانش کے لئے قوی دلیل ہے
(📕ظالموں کے مظلوم امام صفحہ 47ناشرمکتبہ اسلامیہ حنیفیہ گلشن کالونی فیصل آباد )

رہا شخص مذکور کا امام و مؤذن کی تنخواہ کا قرآن وحدیث سے دلیل کا مطالبہ تو
جب مجلس شوریٰ نے حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے لئے ایک مناسب حصہ وظیفہ کے طور پر مقرر کردیا اور حضرت امیر المؤمنین نے قبول فرمالیا تو جواز کے لئے ان کا عمل ہمارے لئے کافی ہے

سرکار دوعالم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
"علیکم بسنتی و سنۃ الخلفاء الراشدین المرشدین"
تم میری سنت اور خلفائے راشدین کی سنت کو لازم پکڑو

🔹واللہ اعلم و رسولہ🔹
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت علامہ مولانا ابوالاحسان محمد مشتاق احمد قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مہاراشٹر۔

✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت علامہ مولانا مفتی محمد جابر القادری صاحب قبلہ جمشید پور۔
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے