🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚دسواں بیسواں چالیسواں وغیرہ انکی تخصیص شرعی ہے یا عرفی؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ____
سوال ۔۔۔۔۔؟؟
محرم الحرام کے بعد
جو 40 واں مناتے ہیں
کیا یہ منانا درست ہے _؟؟
مدلل جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں_
سائل: عارف رضوی ساکن، ستنا ایم پی۔
______💠⚜💠___________
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
📝الجواب اللھم ہدایت الحق والصواب ⇩
شیرنی تقسیم کرنا، کھانا کھلانا، فاتحہ کرنا، نیاز دلانا اگرچہ تعین تاریخ کے ساتھ ہو جبکہ اس تعین کو واجب شرعی نہ سمجھے یہ باتیں شریعت میں جائز ہیں،
📃رسول اللہ صلی اللہُ تعالیٰ علیہ و سلم فرماتے ہیں:
" من أستطاع منكم أن ينفع أخاه فلينفعه، "
جو کوئی تم میں سے اپنے بھائی کو فائدہ پہنچانے کی طاقت رکھتا ہے تو اسے اپنے بھائی کو فائدہ پہنچنا چاہئے، امام بدر الدین محمود عینی نے بنایہ شرح ہدایہ میں خوبی ایصال ثواب پر اجماع امت نقل فرمایا ہے اور فرمایا اہلسنت و جماعت کا یہی مذہب ہے
( 📚فتاویٰ رضویہ شریف جدید ج (۲۴) ص (٥۰۴) مکتبہ دعوت اسلامی )
📜 اور آگے فرماتے ہیں:
سوم, دسواں، چالیسواں، ایصال ثواب ہیں اور یہ تخصیصات عرفیہ ہیں اور ایصال ثواب مستحب،
( 📚فتاویٰ رضویہ شریف جدید ج (۲۴) ص (٥۰۹) مکتبہ دعوت اسلامی )
👌🏻حاصل کلام یہ ہے کہ یہ سب باتیں عرفی ہیں، عرفی ہی سمجھ کر کیا جائے نہ کہ شرعی واجب سمجھ کر
🌹واللہ و رسولہ اعلم بالصواب🌹
_______💠⚜💠___________
شـر ف قـلـم✍️ حضرت عـلامہ و مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والـنورانی گرام ملک پور کـٹیـہـار بہار۔
+918743811087
_______💠⚜💠___________
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں