کیا قرآن مجید کی قسم شرعاً قسم ہے؟

🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚کیا قرآن مجید کی قسم شرعاً قسم ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیافرماتے ہیں علمائے اہلسنت اس مسئلہ میں زید نے قسم کھائی قرآن پر ہاتھ رکھ کر اب غلط کام نہیں کروں گا زید نے غلط کیا زید پر کفارہ لازم آئے گا نہیں  
سائل: محمد کلیم الدین رضوی چھپرہ بہار۔
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمة اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
زید نے قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر قرآن مجید کی قسم کھائی تو یہ شرعاً قسم ہے توڑنے کی بنا پر کفارہ واجب ہوگا اس لیے کہ قرآن مجید و فرقان حمید کی قسم پہلے متعارف نہ تھی
جیسا کہ صاحب ھدایہ نے اس کی تعلیل میں فرمایا " لانہ غیر متعارف " لیکن اب اس کی قسم متعارف ہے اس لئے قرآن مجید کی قسم جمہور کے نزدیک شرعی قسم ہے اور اس پر شرعی قسم کے احکام مرتب ہونگے  

(📕جیسا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں محدث بریلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فتاوی رضویہ ج 5ص931 پر تحریر فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی قسم شرعاً قسم ہے فی الدر المختار " قال الکمال لا یخفی ان الحلف بالقرآن الآن متعارف فیکون یمینا. اھ
اسی میں ہے " الایمان مبنیة علی العرف فما تعورف الحلف بہ فیمین ومالا فلا اھ
( 📓ایساہی بہار شریعت جلد دوم حصہ نہم ص 301 ہے )
قرآن مجید کی قسم کلام اللہ کی قسم ان الفاظ سے بھی قسم ہو جاتی ہےاھ
ہاں اگر زید قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہے کہ ایسا نہیں کرونگا اور پھر کیا تو کفارہ نہیں نہ ہی یہ شرعاً قسم ہے
جیسا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں محدث بریلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فتاوی رضویہ ج 5ص 958 پر تحریر فرماتے ہیں کہ کلام اللہ اللہ عزوجل کی صفت قدیمہ ہے صفات الہیہ عین ذات ہیں نہ غیر ذات کلام اللہ کی قسم ضرور حلف شرعی ہے " لانہ من صفاتہ وقد تعورف الحلف بہ فکان کالحلف بعزتہ وعظمتہ وجلالہ لا کا لحلف برحمتہ وجودہ وکرمہ لعدم التعارف وھذا ھو مناط الحلف الشرعی کما فی الدر المختار وغیرہ "
ہاں مصحف شریف ہاتھ میں لیکر یا اس پر ہاتھ رکھ کر کوئی بات کہنی اگر لفظاً حلف وقسم کے ساتھ نہ ہو حلف شرعی نہ ہوگا مثلاً کہے کہ میں قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں کہ ایسا کام کرونگا اور پھر نہ کیا تو کفارہ نہ آئے گااھ

واللہ تعالیٰ اعلم وعلمہ اتم واحکم
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

✍🏻کتبـــــــــــــــه:
حضرت مفتی وصی احمد علوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی بہرائچ شریف یوپی۔

✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت علامہ امجد علی نعیمی صاحب قبلہ۔
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے