Header Ads

انصاری اور شیخ میں مرتبہ کن کا بڑا ہے

*✒️(((السوال))):- کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ ذیل کے بارے میں*
*کہ انصاری اور شیخ میں مرتبہ کن کا بڑا ہے.*

*🖌️سائل:- ابرار احمد ضیائی جھارکھنڈ.*

*🔳___________Ⓜ️🔘Ⓜ️___________🔳*
               *🏕️""'''"""""""""""""""""""🏕️*

       *((🕋))باسمہ تعالی وتقدس((🕋))*

*✍️الجواب، بعون الملک الوھاب،اللھم ھدایۃ الحق والصواب👇*
*🗯️صورت مسئولہ میں حکم یہ ہے کہ انصاری وشیخ کے درمیان شیخ کا مرتبہ انصاری سے بڑھ کر ہے.*
*📃جیساکہ"فتاوی مرکز تربیت افتاء میں ہے👇*
*عربوں میں طلوع آفتاب اسلام سےقبل پشتہاپشت سےنسب محفوظ رکھنےکاعام رواج تھابرخلاف عجمیوں کے کہ اس پران کی کوئی خاص توجہ نہیں تھی اسی لئے ان کانسب نامہ محفوظ نہیں رہا لیکن ہندوستانی لوگ جب اسلام قبول کرتے گئے تو قوم مسلم میں انہیں اپنی شناخت وپہچان کی ضرورت پڑی اس طرح انہیں ہندوستانی مسلمانوں میں ذات برادری کالحاظ ہونےلگا اور یہ دو امورسےہوا👇*
*⚪ایک نسب سے دوسرا پیشہ سے*
*ہندوستان میں نسب کے اعتبار سے چار قومیں مشہور ہیں👇*
*(۱) سید (۲) مغل (۳) خان(٤) شیخ*
*پھر شیخ دوطرح کےہوتے ہیں*
*ایک قریشی جنہیں شیخ صدیقی شیخ فاروقی شیخ علوی شیخ جعفری کہتے ہیں*
*دوسرے غیر قریشی جو شیخ انصاری کہلاتے ہیں یہ اقوام اپنا اپنانسب ثابت کرتی ہیں اور اپنے آپ کو ان کی نسل واولاد میں سےکہتی ہیں.*

*📑حضور سیدی وسندی اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالٰی عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ👇*
*"ہندوستان میں مسلمانوں نے تین قومیں خاص شریف قراردیں اور انہیں سید یامیر اورخان بیگ کےخطاب دیئے کہ ان سب لفظوں کےمعنی عربی و فارسی وترکی زبان میں سردار ہیں باقی تمام شرفاء مثل اولاد امجاد و خلفائے کرام وبنی عباس وانصار کوایک عام لقب دیا شیخ کہ یہ بھی بمعنی بزرگ ہے"*
*📙الفتاویٰ الرضویۃ.(قدیم)جلد پنجم صفحہ٤۵٦*

*⏺️نسبی اقوام کو اپنے سلسلہ نسب پر اعتماد کرناضروری ہے خواہ وہ اعتماد شجرہ نسب کی بنا پر ہو یا بطریق شہرت وتواتر کے ہو یا کسی مشہور خاندان سے صحیح اتصال ہو نیز یہ امر مسلم ہے کہ ہندوستان میں اکثر قوموں نے بزرگان دین کی تبلیغ سے اسلام قبول کیا ہے.*

 *📖اور"الفتاویٰ الرضویۃ"میں ہے👇*
*کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے فرمایا"من اسلم من اھل فارس فھوقریشی"*
*یعنی جو اہل فارس سےاسلام قبول کرے وہ قریشی ہے.*
*📘الفتاوی الرضویۃ.جلدپنجم.صفحہ٤۵۷.*

*♻️اس مذہب کی بنا پر جس کے ہاتھوں جومسلمان ہوگا بطور رشتہ ولا اسی قوم میں گنے جانے کے قابل ہوگا تو خارج از امکان نہیں کہ یہاں کے آباء واجداد ان اللہ والوں کی اولاد کے ہاتھوں اسلام قبول کئے ہوں اور بطور رشتہ ولا ان کو صدیقی، عثمانی، انصاری اور منصوری کہا جانے لگا ہو اور بعید نہیں کہ ان میں سے کسی کا سلسلہ نسب ان اللہ والوں کی اولاد سے ملتا ہو. اگرچہ ان کا نسب نامہ محفوظ نہ رہ گیا ہو.*

*🔰بہرحال وجہ کچھ بھی ہو جن کے آبآء واجدادکا تعلق ان برادریوں سے ہے اور وہ ان میں لکھتےچلے آئے ہوں تو جب تک ان کا ان برادریوں سےنہ ہونایقین سےمعلوم نہ ہوجائے انہیں اپنے آپ کو ان برادریوں میں شمار کرنےسے منع نہیں کیا جاسکتا.*

*📄فتاوی حدیثیہ میں ہے👇*
*" ان لم یثبت نبسہ شرعاً وادعاہ ولم یعلم کذبہ تعین التوقیف عن تکذیبہ"اھ*
*📓جلداول.صفحہ۱٦٦.*

*📚ماخوذ.فتاویٰ مرکز تربیت افتاء. جلد اول.باب النسب.صفحہ٦۳۸.٦۳۷...*

*🔘___________🔰♻️🔰___________🔘*

                 *🔳""'''"""""""""""""""""""🔳*
    *🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
                    *🔲""'''"""""""""""""""""""🔲*

         *(((((((✍️شرف قلم )))))))))👇*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
 *خطیب و امام چھکو جامع مسجد، وخادم التدریس والافتاء مدرسہ غوثیہ نظامیہ بھوٹ بگان لین گھسڑی ہوڑہ،،*
*🗓️۲۵/ماہ ربیع النور شریف ۱۴۴۲ھ بمطابق یکم/نومبر/ ۲۰۲۱ء*
*📲موبائل نمبر👈8777891405*
*Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے