*📝سوال:- حضورِ ایک سوال ہے کہ ایک کہ خصي جس کا عمرنو مہینہ ہے لیکن دورسے لگتا ہے کہ ایک سال کا ہے تو کیا اُس کی قُربانی ہو جائے گی؟،،،*
*🖌️سائل:- شمیم رضا جھارکھنڈ،*
*🔳___________Ⓜ️🔘Ⓜ️___________🔳*
*🏕️""'''"""""""""""""""""""🏕️*
*(((🔰وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🔰)))*
*((🕋))باسمہ تعالی وتقدس((🕋))*
*✍️الجواب، بعون الملک الوھاب،اللھم ھدایۃ الحق والصواب👇*
*🔰صورت مسئولہ میں ایسے خصی کی قربانی جائز نہیں،کیونکہ قربانی کے لئے اونٹ کی عمر کم سے کم پانچ سال،گاے بھینس کی دو سال،اور بکرے بکری کی عمر ایک سال ہونا ضروری ہے،،، اب اگر کسی جانور کی عمر اس سے کم ہو تو اس کی قربانی درست نہیں،سواے دنبے یا بھیڑ کے چھ ماہہ بچے کے، اور اس میں اتنا بڑا ہونا ضروری ہے کہ اگر سال والے جانوروں میں ملایا جاے تو سال بھر کا لگے تو اس کی قربانی جائز ہے،،*
*البتہ بکرا بکری میں پورے ایک سال کا ہونا ضروری ہے حتی کہ سال بھر سے ایک دن بھی کم تو شرعًا اس کی قربانی جائز و درست نہیں،*
*📜جیسا کہ"الصحیح المسلم"میں حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا👇*
*"لاتذبحوا الا مسنۃ، الا ان یعسر علیکم، فتذبحوا جذعۃ من الضان"*
*🖌️(ترجمہ):- تم صرف مسنہ(یعنی ایک سال کی بکری دو سال کی گاے اور پانچ سالہ اونٹ)کی قربانی کرو، ہاں اگر تم کو دشوار ہو تو دنبے یا بھیڑ کا چھ ماہہ بچہ ذبح کرو،،،*
*📓جلد دوم، کتاب الاضاحی،باب سن الاضحیۃ،صفحہ۱۵۵،(مطبوعہ کراچہ)،*
*📃لفظ"مسنہ"کے تحت علامہ شرف الدین نووی وعلامہ علی القاری علیہما الرحمہ رقمطراز ہیں👇*
*"واللفظ للنووی" قال العلماء: المسنۃ ھی الثنیۃ من کل شیی من الابل والبقر والغنم فما فوقھا"*
*🖊️(ترجمہ):علماء نے فرمایا مسنہ سے مراد اونٹ گاے اور بکری ہر ایک میں ثنی(دوندا)یا اس سے بڑا ہونا ہے،،*
*📔المنھاج شرح مسلم،جلد۱۳،کتاب الاضاحی،باب سن الاضحیۃ،صفحہ۱۱۷،(مطبوعہ بیروت)*
*📄"ثنیہ"کی وضاحت کرتے ہوے علامہ کاسانی علیہ الرحمہ رقمطراز ہیں👇*
*"والثنی من الشاۃ والمعز ماتم لہ حول وطعن فی السنۃ الثانیۃ،ومن البقر ماتم لہ حولان وطعن فی السنۃ الثالثۃ،ومن الابل ماتم لہ خمس سنین وطعن فی السنۃ السادسۃ،وتقدیر ھذہ الاسنان بما قلنا لمنع النقصان لا لمنع الزیادۃ، حتی لو ضحی باقل من ذٰلک سنا لایجوز ولو ضحی باکثر من ذٰلک سنا یجوز ویکون افضل"*
*🖋️(ترجمہ):- بکری اور بھیڑ میں ثنی(دوندا)اسے کہتے ہیں جس کی عمر ایک سال پوری ہوگئی ہو اور دوسرے میں داخل ہوچکی ہو،گاے میں وہ ہے جس کے دو سال پورے ہونے کے بعد تیسرے میں داخل ہوگئی ہو،یونہی وہ اونٹ جو پانچ سال ہونے کے بعد چھٹے میں لگ گیاہو ہمارا ان عمروں کو بیان کرنا اس سے کم عمر جانوروں کی قربانی کو منع کرنے کے لئے ہے نہ کہ زیادہ عمر کی ممانعت کے لئے،،، حتی کہ اگر کسی نے بیان کردہ سے کم عمر جانورکو قربان کیا تو جائز نہیں اور اگر زیادہ عمر والے کی قربانی کی تو جائز بلکہ افضل ہے،،،*
*📘بدائع الصنائع،جلدچہارم، کتاب التضحیۃ،محل اقامۃ الواجب،صفحہ۲۰۶،(مطبوعہ کوئٹہ)،،،،*
*📑لہذا سال سے کم بکرے کی قربانی درست نہیں برخلاف بھیڑ و دنبے کے، جیساکہ"مبسوط سرخسی"میں ہے👇*
*"ولاخلاف ان الجذع من المعز لایجوز، وانما ذلک من الضان خاصۃ"*
*🖍️(ترجمہ):- اس میں اختلاف نہیں کہ بکری کا چھ ماہہ بچہ قربان کرنا جائز نہیں(چھ ماہہ کا بچے کی اجازت)بھیڑ یا دنبے میں ہی ہے،،،*
*📙جلد۱۲،کتاب الاضحیۃ،صفحہ۱۳،(مطبوعہ کوئٹہ)،،،*
*📖پھر بھیڑ یا دنبے میں بھی سال بھر کا دکھنا ضروری ہے جیسا کہ"محیط برہانی"میں ہے👇*
*"الجذع من الضان اذا کان عظیما،ومعناہ انہ اذا اختلط مع المثان یظن الناظر الیہ انہ ثنی"*
*✒️(ترجمہ):-بھیڑ،دنبے کا چھ ماہہ بچہ بڑا ہو اس سے مراد یہ ہے کہ جب اسے سال بھر والوں کے ساتھ ملادیاجاے تو دیکھنے والا دوندا (سال بھر کا)ہی گمان کرے،،،*
*📗جلدششم،کتاب الاضحیۃ،فصل الخامس فی بیان مایجوز فی الضحایا ومالایجوز،صفحہ۴۷۸،(مطبوعہ کوئٹہ،،،*
*📝"فتاوی فیض الرسول"میں ہے👇*
*"قربانی کے لئے بکرے کی عمر پورے ایک سال کی ہوناضروری ہے،اگر ایک دن بھی کم ہوگاتو اس کی قربانی شرعا جائز نہ ہوگی"*
*📕جلددوم،صفحہ۴۵۹،(شبیر برادرز لاہور)،،،*
*🔘___________🔰♻️🔰___________🔘*
*🔳""'''"""""""""""""""""""🔳*
*🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
*🔲""'''"""""""""""""""""""🔲*
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))👇*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*خطیب و امام چھکو جامع مسجد، وخادم التدریس والافتاء مدرسہ غوثیہ نظامیہ بھوٹ بگان لین گھسڑی ہوڑہ،،*
*🗓️۲۹/ذی القعدہ ۱۴۴۲ھ بمطابق ۱۱/جولائی/ ۲۰۲۱ء*
*📲موبائل نمبر👈8777891405*
*Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️*
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں