Header Ads

ربیع الاول اہمیت و جامعیت pdf

میلاد مصطفیٰﷺ کا علمی تحفہ"ربیع الاول اہمیت و جامعیت
نوری مشن مالیگاؤں کی ١٣٨ ویں اشاعت منظر عام پر 

مالیگاؤں: اِمام زین العابدین عبدالرحمٰن بن احمد ابن رجب حنبلی [۷۹۵ھ] کی کتاب "لطائف المعارف" کے تیسرے باب کا سلیس و عام فہم ترجمہ "ربیع الاول: اہمیت و جامعیت" کے عنوان سے امسال نوری مشن مالیگاؤں نے شائع کیا ہے- مولانا محمد افروز قادری چریا کوٹی نے ترجمہ کی سعادت حاصل کی- ١٠٤ صفحات پر مشتمل یہ کتاب اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کے توسط سے بِلا قیمت دستیاب ہے- جس میں سیرتِ مطہرہ سے مربوط درجنوں عناوین کا احاطہ کیا گیا ہے- اس کتاب کا مطالعہ عقیدہ و عمل کی تازگی اور دینی و دنیوی فوز و فلاح کا باعث ہوگا- کتاب میں تین مجالس کے تحت میلاد پاک، نقوش سیرتِ طیبہ اور ربیع الاول کے معارف و فضائل سے متعلق درجنوں عناوین کا احاطہ کیا گیا ہے- یوں ہی ان پہلوؤں پر بھی ایمان افروز انداز میں روشنی ڈالی گئی ہے: ماہِ ربیع الاوّل کے وظائف واَعمال: میلادِ رسول اکرم ﷺ کے بیان میں، تخلیق آدم سے قبل نبوتِ محمدی کا وجود، حضور ﷺ باعث تخلیق کائنات، اِسم محمدﷺ کی دھوم، خلقت میں اوّل بعثت میں آخر، اَوّل النبیین و خاتم النبیین، بعثت مصطفیٰﷺ اہل اِیمان پر احسانِ عظیم، بعثت مصطفیٰ سے ملت براہیمی کا اِحیا و اِتمام، خصائص وفضائل ارضِ شام، اُمت محمدیہ بہترین اُمت، زمانۂ رسالت سب سے اچھا زمانہ، مہرنبوت کے ساتھ ولادت، تاریخ ولادتِ نبوی، قیامت کب اور کن پر آئے گی؟، وجودِ مصطفیٰ خزانۂ قدرت کی سب سے بڑی نعمت، حضور ﷺ کے وصال کے بیان میں، رازدانِ نبی؛ ابوبکر صدیق، فلسفۂ جسم و روح، حضورﷺ نے اپنے وصال سے لوگوں کو آگاہی بخشی، خلافت صدیقی اور حضرت علی کی تائید-
  کتاب و سُنّت کے دلائل سے آراستہ یہ کتاب مطالعۂ سیرت کے باب میں روح پرور اضافہ ہے- دَستی طور پر مدینہ کتاب گھر مدینہ مسجد مالیگاؤں سے بِلا قیمت حاصل کی جا سکتی ہے- جب کہ پی ڈی ایف فائل اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کیجئے:
http://noorimission.in/books/2022/rabiul_awwal_book.pdf 
ترسیل : نوری مشن مالیگاؤں 
***

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے