••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
*📚اسلام میں وہ کونسے غزوات ہوئے ہیں جن میں مسلمانوں کی امداد کیلئے فرشتے نازل ہوئے تھے؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے اسلام میں وہ کونسے غزوات ہوئے ہیں جن میں فرشتے نازل ہوئے تھے تفصیل کے ساتھ جواب ارسال فرمائیں
*المستفتی: محمد آفتاب عالم سیتاپور*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ*
*الجواب:* بیشک وہ غزوات بدر و حنین ہیں جن میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی امداد فرشتوں کی ایک جماعت کے ذریعے سے فرمائی تھی اور اس پر قرآنی آیات شاہد ہیں،
قال ﷲ تعالٰی:
*لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ فِیْ مَوَاطِنَ كَثِیْرَةٍۙ-وَّ یَوْمَ حُنَیْنٍۙ-اِذْ اَعْجَبَتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ فَلَمْ تُغْنِ عَنْكُمْ شَیْــٴًـا وَّ ضَاقَتْ عَلَیْكُمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ ثُمَّ وَلَّیْتُمْ مُّدْبِرِیْنَۚ*
بیشک اللہ نے بہت سے مقامات میں تمہاری مدد فرمائی اورحنین کے دن کو یاد کروجب تمہاری کثرت نے تمہیں خود پسندی میں مبتلا کردیا تو یہ کثرت تمہارے کسی کام نہ آئی اور تم پر زمین اپنی وسعت کے باوجود تنگ ہوگئی پھر تم پیٹھ پھیر کر بھاگ گئے۔
وقال تعالیٰ:
*ثُمَّ اَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِیْنَتَهٗ عَلٰى رَسُوْلِهٖ وَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ اَنْزَلَ جُنُوْدًا لَّمْ تَرَوْهَا وَ عَذَّبَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْاؕ-وَ ذٰلِكَ جَزَآءُ الْكٰفِرِیْنَ*
*"- وَ لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ بِبَدْرٍ وَّ اَنْتُمْ اَذِلَّةٌۚ-فَاتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ ":*
پھر اللہ نے اپنے رسول پر اور اہلِ ایمان پر اپنی تسکین نازل فرمائی اور اس نے ایسے لشکر اتارے جو تمہیں دکھائی نہیں دیتے تھے اور اس نے کافروں کو عذاب دیا اور کافروں کی یہی سزا ہے۔
*( 📚القرآن الکریم پارہ (۱۰) آیت (۲۵/٢٦) سورہ توبہ ترجمہ کنزالایمان )*
وقال تعالیٰ:
*وَلَقَدْ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ بِبَدْرٍ وَّ اَنْتُمْ اَذِلَّةٌۚ-فَاتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ*
اور بے شک اللہ نے بدر میں تمہاری مدد کی جب تم بالکل بے سرو سامان تھے تو اللہ سے ڈرو کہ کہیں تم شکر گزار ہو،
*( 📕قرآن کریم پارہ (۴) سورہ آل عمران آیت (۱۲۳) ترجمہ کنزالایمان )*
حدیث شریف میں ہے:
*قال حدثني عمر بن الخطاب رضي الله تعالي عنه قال لما كان يوم بدر نظر رسول الله صلي الله عليه وسلم الي المشركين وهم ألف و اصحابه ثلاثمائة و تسعة عشر رجلا فالستقبل نبي الله صلي الله عليه وسلم القبلة ثم مد يديه فجعل يهتف بربه اللهم انجزلي ما وعدتني اللهم انك أن تهلك هذه العصابة من أهل الاسلام لا تعبد في الأرض فما زال يهتف بربه مادا يديه مستقبل القبلة حتي سقط رداؤه عن منكبيه فاتاه ابوبكر فاخذ رداؤه فالقاه علي منكبيه ثم التزمه من ورائه وقال يا نبي الله كفاك مناشدتك ربك فإنه سينزلك ما وعدك فانزل الله عزوجل (إذ تستغيثون ربكم فاستجاب لكم أني ممدكم بالف من الملائكة مردفين)*
*(📘الأنفال ۹) فامده الله بالملائكة،*
حضرت عمر بن خطاب رضی ﷲ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم غزوۂ بدر کے دن مشرکین کی طرف دیکھا تو وہ ایک ہزار تھے اور آپ صحابہ تین سو انیس تھے، اللہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم قبلہ کی طرف منہ کر کے اپنے ہاتھوں کو اٹھایا اور اپنے رب سے پکار پکار کر دعا مانگنا شروع کر دیا، اے! اللہ میرے لئے اپنے کئے وعدہ کو پورا فرما، اے! اللہ وعدہ کے مطابق عطا فرما، اے! اللہ اگر اہل اسلام کی یہ جماعت ہلاک ہو گئی تو زمین پر تیری عبادت نہ کی جائے گی، آپ برابر اپنے رب سے ہاتھ دراز کئے قبلہ کی طرف منہ کر کے دعا مانگتے رہے یہاں تک کہ آپ کی چادر مبارک آپ کی شانہ سے گر پڑی پس حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالٰی عنہ آئے آپ کی چادر کو اٹھایا اور اسے آپ کندھے پر ڈالا پھر آپکے پیچھے سے آپ سے لپٹ گئے اور عرض کیا:اے اللہ کے نبی! آپ کی اپنے رب سے دعا کافی ہو چکی ہے، عنقریب وہ آپ سے اپنے کئے ہوئے وعدے کو پورا کرے گا، اللہ رب العزت نے یہ آیت نازل فرمائی *(اِذْ تَسْتَغِیْثُوْنَ رَبَّكُمْ فَاسْتَجَابَ لَكُمْ اَنِّیْ مُمِدُّكُمْ بِاَلْفٍ مِّنَ الْمَلٰٓىٕكَةِ مُرْدِفِیْنَ)* جب تم اپنے رب سے فریاد کر رہے تھے تو اس نے تمہاری دعا قبول کی کہ میں تمہاری مدد ایک ہزار لگاتار فرشتوں سے کروں گا پس اللہ نے آپکی فرشتوں کے ذریعے امداد فرمائی،
*( 📒صحیح مسلم جلد (۲) ص (۶۵۰) باب الجہاد رقم الحدیث (۴۵۸۸) مطبوعہ مکتبہ رحمانیہ اردو بازار لاہور )*
اور امام اہلسنت فقیہ باکمال امام احمد رضا خان قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں :
اور جنگِ بدر میں فرشتوں کی ایك جمعیت کے ساتھ حضور کے لشکر کا ایك سپاہی بن کر شامل ہونا مشہور، زبان زد خاص و عام) اکابر صحابہ و اعاظم اولیاء کو (کہ واسطہ نزول برکات ہیں)
*( 📘فتاویٰ رضویہ شریف جدید جلد (۲۹) ص (۳۵۳) مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور )*
*🔸واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم وعلمه جل مجدة أتم وأحكم 🔸*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــه:*
*حضرت مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی گرام ملک پور کٹیہار بہار*
*✅الجواب صحیح : خلیفۂ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی دامت برکاتہم العالیہ۔*
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں