جامعہ اشرفیہ میں 7/واں مسابقہ حفظ حدیث
7/واں مسابقہ حفظ حدیث فائنل 23/ نومبر 2023ء کل بروز جمعرات کو جامعہ اشرفیہ مبارک پور کی عزیزی المساجد کی صحن میں منعقد ہوئ ، مسابقہ کا آغاز حسب معمول تلاوت کلام اللہ سے ہوا اور پھر فائنل تک پہنچنے والے گیارہ شرکائے مسابقہ سے بالترتیب احادیث مبارکہ اور اصول حدیث سےمتعلق سوالات و جوابات کیے گیے ، مسابقہ میں جامعہ اشرفیہ کے طلبا کے علاوہ اساتذہ کرام بالخصوص حضرت مولانا دستگیر مصباحی،حضرت مولانا توفیق احسن برکاتی مصباحی، حضرت مولانا جنید مصباحی ، حضرت مولانا حسیب اختر مصباحی ، حضرت مولانا حسین مصباحی صاحب نے شرکت کی ، کچھ اساتذہ کرام دیگر مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے تاہم ان کی دعائیں شامل حال رہی بتادیں کہ مسابقہ کے لئے پورے درس نظامی کو تین گروپ میں تقسیم کیا گیا تھا اور ہر گروپ میں سات آٹھ عناوین مقرر ہوئے تھے اور ہر عنوان کے تحت تین احادیث مبارکہ مع اسناد و ترجمہ اور اصول حدیث و جرح مقرر ہوئے تھے ، پروگرام میں احادیث مبارکہ سے متعلق سوالات حضرت مولانا صدر الورٰی مصباحی استاذ جامعہ اشرفیہ نے کیے جبکہ اصول حدیث سے متعلق سوالات حضرت مولانا ساجد علی مصباحی جامعہ اشرفیہ مبارک پور نے پوچھا ۔۔ مسابقہ بڑا ہی پرلطف اور دلچسپ تھا جس میں احادیث و اسناد و ترجمہ کے ساتھ ساتھ اصول حدیث و جرح و تعدیل اور اصطلاحات نے چار چاند لگادیے،طلبہ بڑے ذوق سے سماعت کررہے تھے، عموماً عناوین تقاضۂ وقت پر تھے مثلاً تین طلاق ، بدعت، نداے یارسول اللہ، ترک رفع یدین وغیرہ۔۔۔ اس کے بعد حضرت مولانا صدر الورٰی مصباحی صاحب نے حفاظت حدیث کی ضرورت و اہمیت اور فوائد پر مختصر مگر جامع بیش بہا تقریر فرمائی ساتھ ہی کارکنان کے لئے حوصلہ افزا کلمات بھی ارشاد فرمائے اور مستقبل میں اربعین (چالیس احادیث) منتخب کرنے کی فرمائش کی ، حضرت مولانا ساجد علی مصباحی صاحب نے دونوں ممتحن کے رزلٹ کو جوڑ دیا اخیر میں حضرت مولانا جنید عالم مصباحی نے رزلٹ کے مطابق انعامات کا اعلان کیا جس میں علی الترتیب اول پوزیشن ہشام الدین مرشد آباد 10000 نقد مع توصیفی سند اور ٹرافی ، دوم پوزیشن احسن رضا سیتا مڑھی 7000 روپے مع توصیفی سند اور ٹرافی اور سوم پوزیشن مکرم مکی اتردیناج پور 5000 روپے مع توصیفی سند اور ٹرافی سے نوازے گئے ان کے علاوہ آٹھ طلبہ ہزار ہزار روپے بطور تشجیعی انعامات اور عمدہ قسم کے بلا سے نوازے گئے، اس کے بعد اعصاب علی متعلم جامعہ اشرفیہ نے صلوۃ و سلام پڑھایا اور آخری دعا حضرت مولانا صدر الورٰی مصباحی صاحب نے مانگی پھر تقریباً ایک گھنٹہ تک تمام طلبہ کا شیرینی سے منہ مٹھا کیا گیا ۔ اور اسی دوران اساتذہ کرام نے اراکین تنظیم افکار کو قیمتی نصیحتوں سے نوازا اور ایسے دینی علمی پروگرام و مسابقے جاری رکھنے کے لئے خوب حوصلہ افزائی کی ، تنظیم افکار رضا کی جانب سے جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں تین بزم ہر جمعرات کو بلاناغہ ہوا ہوا کرتی ہے اور تینوں بزم میں اول پوزیشن آنے والے طلبہ کو عمدہ اور معتبر کتاب بطورِ انعام پیش کی جاتی ہے اس کے علاوہ جداریہ (مقالہ نویسی) کا کام بھی وقت پر ہوتا ہے ، اہل خیر تنظیم افکار رضا جامعہ اشرفیہ مبارک پور کو تعاون دے کر مزید اس کے شعبے کو بڑھوا سکتے ہیں
اللہ پاک اپنے حبیب کریم ﷺ کے صدقے میں اس خدمت کو شرف قبول فرمائے اور مزید توفیق عطاء فرمائے آمین ثم آمین
رپورٹ: تنظیم افکار رضا طلبۂ اتردیناج پور ، جامعہ اشرفیہ مبارک پور ،اعظم گڑھ ،اترپردیش
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں