کونڈے کی فاتحہ کی صحیح تاریخ کیا ہے
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علماء اکرام اس مسئلہ میں کہ کونڈے کی فاتحہ کی صحیح تاریخ کیا ہے؟
سائل: محمد قمر الحق چشتی
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
📝الجواب بعون الملک الوھاب :
📿ماہ رجب میں کونڈے کے نام پر حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کی نیاز کرنا جاٸز ودرست ہے۔ فقیہ اعظم ہند حضرت صدر الشریعہ علیہ الرحمة والرضوان تحریر فرماتے ہیں ”ماہ رجب میں حضرت سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کے ایصال ثواب کے لیے پوریوں کے کونڈے بھرے جاتے ہیں اور فاتحہ دلا کر کھلاتے ہیں یہ جاٸز ہے۔
📕۔بہار شریعت حصہ ١٦
🎗لیکن ٢٢ رجب کے بجاۓ حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کی نیاز ١٥ پندرہ رجب کوکریں کہ حضرت کا وصال ١٥ رجب ہی کو ہوا ہے نہ کہ ٢٢ رجب کو ۔
البتہ ٢٢ رجب کو حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا وصال ہوا ہے تو شیعہ اس تاریخ میں حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے وصال کی خوشی میں عید مناتے ہیں ۔اور از راہ فریب اسے حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کی نیاز کہتے ہیں۔
لہذا سنی حضرات پر لازم ہے کہ وہ شیعوں کی موافقت سے دور رہیں ٢٢ رجب کو حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کی نیاز ہر گز نہ کریں بلکہ ١٥ رجب کو حضرت کا وصال ہوا ہے تو اسی تاریخ میں انکی نیاز کریں۔
(📚فتاویٰ فقیہ ملت جلد دوم صفحہ ٢٦٥)
واللّٰہ اعلم بالصواب
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
✍ازقلم حضرت علامہ ومولانا محمداسماعیل خان امجدی مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دارالعلوم شہید اعظم دولہا پور پہاڑی انٹیا تھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی
+919918562794
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں