Header Ads

اردو ‏میں ‏دعا ‏مانگنے ‏کا ‏طریقہ ‏


اردو ‏میں ‏دعا ‏مانگنے ‏کا ‏طریقہ


الحمد ﷲ 🤲🤲🤲


الحمد ﷲ رب العالمين حمدا يوافي نعمه ويكافئ مزيداه
 اللهم صلي على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه وسلم ..
 
 یا اللہ یا رحمٰن یا رحیم...
 
یا مالک بندہ نواز ابھی ابھی جو ہم لوگوں نے قرآن پاک کی تلاوت کیا درود شریف پڑھا ذکر و اذکار اسے تو اپنی بارگاہ میں قبول فرما.  اور سب سے پہلے اس کا ثواب ہمارے آقا و مولى حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کرتا ہوں قبول عطا فرما. ان کے وسیلہ سے تمام انبیاء و مرسلین علیہم السلام کى بارگاہ میں  پیش کرتا ہوں قبول عطا فرما. اور جملہ صحابہ کرام  ازواج مطہرات تابعین تبع تابعین سلف صالحین تمام شہیدانِ عظام رضی اللہ عنہم کی بارگاہ میں پیش کرتا ہوں مولی قبول عطا فرما. اور ائمہ مجتہدین فقہاء عظام، محدثین کرام اور تمام اولیاء کرام قدس اسرارھم کی بارگاہ میں اس ثواب پیش کرتا ہوں مولی قبول عطا فرما. اور تمام  علماء اہلسنَّت علیہم اور تمام مومنین مومنات کی بارگاہ میں پیش کرتا ہوں قبول فرما... 
یا اللہ یا رحمن اپنے تمام نیک بندوں اور اولیاء کرام کے وسیلہ سے ہمارے تمام خطاؤں کو معاف عطا فرما. ہم لوگوں کو علم نافع حاصل کرنے کی اور اساتذہ کرام کی تعظیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے.. 
یا اللہ ہمارے والدین اور اساتذۂ کرام کی عمروں میں خیر و برکت عطا فرما. ہم لوگوں میں سے جو بیمار ہیں انہیں جلد سے جلد شفیابی عطا فرما.جو پریشان ہیں ان کی پریشان دور فرما. جو حاجت روا ہیں اس کی حاجت پوری عطا فرما. 

یا اللہ اس کا ثواب خصوصاً بالخصوص مرحوم / مرحومہ............ ............ کی روح  کو پیش کرتا ہوں قبول فرما. یا اللہ ان کی قبر کو بقع نور بنا قبر میں روشنی عطا فرما عذاب قبر سے محفوظ فرما قبر میں جنت کی بہاریں نصیب فرما یا اللہ ان کی مغفرت فرما گناہوں کی بخشش فرما درجات کو بلند فرما 

یا اللہ ہم سبھوں کو اور ہمارے مرحومین کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب عطا فرما. انکے مبارک ہاتھوں سے جام کوثر پینے کی توفیق عطا فرما. اور ہم سبھوں کا خاتمہ بالخیر عطا فرما. مرنے کے وقت کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ پڑھنے کی توفیق عطا فرما. 
یا اللہ ہم لوگوں کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب فرما حرمین شریفین کی زیارت کی توفیق عطا فرما 


یا اللہ ہماری اس دعا کو اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی صدقے و طفیل سے قبول عطا فرما. 


رَبَّنَا ظَلَمۡنَاۤ أَنفُسَنَا وَإِن لَّمۡ تَغۡفِرۡ لَنَا وَتَرۡحَمۡنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡخَـٰسِرِینَ

 رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّاۤۖ إِنَّكَ أَنتَ ٱلسَّمِیعُ ٱلۡعَلِیمُ
 وَتُبۡ عَلَیۡنَاۤۖ إِنَّكَ أَنتَ ٱلتَّوَّابُ ٱلرَّحِیمُ
 
  رَبَّنَاۤ ءَاتِنَا فِی ٱلدُّنۡیَا حَسَنَةࣰ وَفِی ٱلۡـَٔاخِرَةِ حَسَنَةࣰ وَقِنَا عَذَابَ ٱلنَّارِ 
  
 آمين آمين برحمتك يا أرحم الراحمين 
 
إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا

اللهم صل وسلم على سيدنا وحبيبنا ونبينا وشفيعنا محمد صل الله عليه وسلم وعلى آله وصحبه أجمعين.



آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ آپ ہمیں ضرور دعاء 🤲 میں یاد رکھیں

محمد ممتاز احمد قادری ثقافی 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے