حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جس پانی سے غسل دیا گیا وہ پانی کیا ہوا

،، لک الحمد یااللہ والصلوة السلام علیک یارسول اللہ ،،

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جس پانی سے غسل دیا گیا وہ پانی کیا ہوا

سوال نمبر 
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جب غسل دیا گیا تھا پھر وہ پانی کیا ہوا تھا جواب عنائت فرمائیں
سائل

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

جواب
 ایک روایت کے مطابق سرورعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل مبارک کا پانی چار شیشوں میں بھر کر ایک شیشی حضرت جبرئیل علیہ السلام نے لیا ، ایک حضرت میکائیل علیہ السلا م نے ، ایک حضرت اسرافیل علیہ السلام نے اور ایک حضرت عزرائیل علیہ السلام نے لیا ۔ حضرت عزرائیل علیہ السلام نزع کے وقت مومنوں کے منھ میں اس میں سے ایک قطرہ ڈال د یتے ہیں اس سے موت کی سختی میں آسانی ہو جا تی ھے ، حضرت میکائیل علیہ السلام منکر نکیر کے سوال کے وقت ایک قطرہ ڈال د یتے ہیں اس سے جواب میں سہولت ہوتی ھے ، حضرت اسرافیل علیہ السلام قیامت کے د ن ایک قطرہ چہرے پر چھڑک د یں گے اس سے قیامت کی د ہشت سے امن ملے گا اور حضرت جبرائیل علیہ السلام د یدار الہی ھوتے وقت ایک قطرہ آنکھوں پر مل دیں گے جس سے د یدار خداوند ی کے مشاہد ے کی طاقت حاصل ھو جائے گی ۔۔
 ( بحوالہ کیا آپ جانتے ہیں ص 25 )

واللہ اعلم بالصواب 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے