السلام عليکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
سوال .
ايک ايسا سجدہ ہے جسے ہم نہ ديکھے ہيں اور نہ سنے ہيں اور نہ کبھی خيال کئے ہيں ليکن اسکا کر نا واجب ہے؟ ايسا کونسا سجدہ ہے برائے مہربانی جواب عنايت فرمائيں بہت مہربانی ہوگی ــــ
سائل محمد نسیم اختر مجاہدی کوڈرماوی جھارکھنڈ؛
ا________(💚)____________
*الجواب بعون الملک الوھاب؛*
صورت مذکورہ میں یہ سجدہ تلاوت کا مسٸلہ ہے
سجدہ تلاوت کا حکم یہ ہے کہ
آیت سجدہ پڑھنے یا سننے سے سجدہ واجب ہوجاتا ہے
پڑھنے میں یہ شرط ہے کہ اتنی آواز سے ہو کہ اگر کوٸی عذر نہ ہوتو کم سے کم خود سن سکے
اور سننے والے کیلٸے یہ ضروری نہیں کہ بالقصد سنی ہو بلکہ بلا قصد سننے سے بھی سجدہ واجب ہوجاتا ہے
حوالہ
*(📕ھکذا فی الھدایہ)*
کتاب الصلواة
جلد اول
صفحہ ٧٨
اب آپکے سوال کا جواب
امام نے اگر آیت سجدہ پڑھا تو اس صورت میں اگرچہ مقتدی نے آیت سجدہ نہ پڑھا ہو نہ سنا ہو نہ خیال کیاہو
لیکن امام کے ساتھ مقتدی پر سجدہ تلاوت کرنا واجب ہے
جیساکہ
*(📗فتاوی ھندیہ کی مندرجہ ذیل عبارتوں سے ظاہر ہے)*
اذا تلاالامام آیة السجدہ سجدھاو سجدالماموم معہ سوا ٕ
سمعھا منہ ام لا
حوالہ
و کذالک
*(📙فتاوی عالمگیری)*
جلد اول
مطبوعہ مصر
صفحہ ١٢٤
*واللہ تعالی اعلم علمہ اتم واحکم*
ا________(🖊)_________
*کتبـــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد شہباز اشرف نعیمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛*
*مورخہ؛3/5/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞9304119860)*
ا_______(❤)_________
*🖊المشتــہر فضل کبیر🖊*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(🖊)___________
682
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں