-----------------------------------------------------------
*📚ملک ہندوستان دارالاسلام یا دارالحرب ہے؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان اعظام اس مسئلہ میں کہ ملک ھند دارالحرب ہے یا دارالاسلام مدلل و مفصل جواب لکھیں۔
*سائل: محمد شاہ رخ رضا ایم پی*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ہدایة الحق والصواب* ہندوستان دارالاسلام ہے اتنی بات ہر خاص و عام کو معلوم ہے کہ " غدر " سے پہلے ہندوستان میں اسلامی حکومت تھی اس کے بعد " انگریزوں " کا تسلط ہوا
مگر ان خبثاء نے شعائر اسلامی
مثل جمعہ وجماعت واذان واقامت وغیرہ کو یکسر نہ اٹھایا
بلکہ ----------------- ! ! !
شعائر اسلام برابر جاری رہے اور اب بھی جاری ہیں تو یہ
دارالاسلام ہے
📃شرح نقایہ میں کافی سے ہے
*" دارالاسلام مایجری فیہ حکم امام المسلمین "*
یعنی دارالاسلام وہ ہے جس میں امام المسلمین کاحکم جاری ہے
📄فصول عمادی میں ہے
*" ان دارالاسلام لاتصیر دارالحرب اذا بقی شئی من احکام الاسلام وان زال غلبۃ اھل الاسلام "*
یعنی بیشک ---------- ! ! !
دارالاسلام ٬ دارالحرب اس وقت تک نہیں ہوگا جب تک شعائر اسلام کے احکام یکسر اٹھا نہ دیئے جائیں
اگرچہ ----------- ! ! !
اہل اسلام کا غلبہ زائل ہوجائے حاصل کلام یہ ہے کہ
دارالحرب ہونے کے لئے ضروری ہے کہ " کفار " نے غلبہ کرکے شعائر کفر جاری کرکے تمام شعائر اسلام کو یکسر اٹھا دیا ہو
پھر جب تک وہاں ازسر نو سلطنت اسلامی نہ ہو وہ دارالاسلام نہ ہوگا
اور یہ بات ہندوستان پر صادق نہیں آتی اس لئے یہ " دارلاسلام " ہے
*( 📕دعوت شریعت صفحہ 39 )*
📜اور حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ بہارشریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ
دارالاسلام اس وقت دارالحرب ہوگا
جبکہ --------------- ! ! !
یہ تین باتیں پائی جائیں
(1) کفر کے احکام جاری ہو جائیں اور اسلامی احکام بالکل روک دیئے جائیں اور اگر اسلام کے بھی احکام جاری ہیں اور کفر کے بھی تو دارالحرب نہ ہوا
(2) دارالحرب سے متصل ہو کہ اس کے اور دارالحرب کے درمیان میں کوئی شہر نہ ہو
(3) اس میں کوئی مسلمان یاذمی امان اول پر باقی نہ ہو
*(📗در مختار ٬ ردالمحتار )*
👌🏻اس سے معلوم ہوا کہ
ہندوستان بحمد اللہ تعالیٰ اب تک دارالاسلام ہے بعضوں نے خواہ مخواہ اسے دارالحرب خیال کررکھا ہے۔
*(📘 بہار شریعت حصہ نہم صفحہ نمبر 132مطبوعہ رضوی کتب خانہ بازار صندل خاں بریلی شریف )*
اور مزید تفصیل کے لئے
" اعلام الاعلام بان ہندوستان دارالاسلام " رسالہ حضور پُرنور اعلیٰ حضرت قدس سرہُ ملاحظہ ہو۔
*واللہ تعالی ورسولہ اعلم*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــہ:*
*حضرت مولانا ابوالاحسان محمد مشتاق احمد قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مہاراشٹر*
*+919838501782*
*✅الجوابــــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح: فقط محمد امجد علی نعیمی، رائےگنج اتر دیناج پور مغربی بنگال، خطیب و امام مسجدنیم والی مرادآباد اترپردیش الھند۔*
*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح: حضرت مولانا محمد جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ مسجد نور جاجپور اڑیسہ۔*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت مفتی محمد احمد نعیمی صاحب قبلہ چترویدی نئی دہلی۔*
ماشاء اللہ! بہت عمدہ جواب
*فتاویٰ رضویہ جلد ششم صفحہ ۳۶۶/ میں* تو یہاں تک ہے کہ دارالاسلام اس وقت تک دارالاسلام ہی رہےگا جب تک کہ اس میں کوئی ایک حکمِ اسلامی موجود ہو ـ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: فقط ابو حامد محمد شریف الحق مدنی رضوی ارشدی! کٹیہار بہار الھند۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں