غداروں کو پہچانو

باسمہ تعالی وبحمدہ والصلوات والتسلیمات علی حبیبہ المصطفے والہ

غداروں کو پہچانو!!!

خبر ملی ہے کہ کچھ عالم نما اور صوفی نما لوگ بھارتی مسلمانوں کو اسلام و ایمان سے دور کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔غلط افکارو نظریات قوم مسلم کے درمیان پھیلا رہے ہیں۔کبھی اس جانب میری توجہ نہ جا سکی۔سوشل میڈیا کے وسیع و عریض سمندر کا بھی میں تیراک نہیں۔
مجھے اپنی قوم سے بس اتنا کہنا ہے کہ یہ بے لگام عالم اور دنیا پرست صوفی اللہ تعالی سے دور ہیں تو اپ کو کیسے اللہ تعالی تک پہنچا سکتے ہیں؟
اگر اپ کو اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی چاہئے تو نماز پنج گانہ کی پابندی کریں۔ماں باپ،بھائی بہن،ال و اولاد، میاں بیوی ودیگر بندوں کے حقوق ادا کریں۔اسلامی اخلاق و کردار اور اسلامی تہذیب و ثقافت کو اختیار کریں۔شرعی مسائل کے لئے قانون شریعت، بہار شریعت کا مطالعہ کریں۔یہ کتابیں ہندی زبان میں بھی موجود ہیں۔ضرورت کے اکثر مسائل ان دونوں کتابوں میں موجود ہیں۔
یہ بھی خبر ملی ہے کہ سوشل میڈیا پر ملحدین کے گروپ بھی بہت متحرک ہیں۔ہرگز ایسے لوگوں کی تحریر نہ پڑھیں۔شیطانی وسوسہ غلط تحریر و تقریر کے ذریعہ اپ کے دل و دماغ میں داخل ہو جائے گا۔
اگر اپ کو معلوم ہو کہ فلاں تالاب میں شہر کی نالیوں کا پانی بہہ کر جاتا ہے اور اس کا سارا پانی ناپاک اور گندہ ہے تو اپ اس میں نہانا پسند نہیں کریں گے،کیوں کہ جسم کی پاکی اور صفائی کے لئے ادمی نہاتا ہے۔جب اس تالاب میں نہانے سے نہ اپ کو پاکی نصیب ہو گی، نہ جسم کی صفائی،بلکہ جسم ناپاک اور گندہ ہو جائے گا تو نہانے سے نقصان ہو گا۔
اسی طرح قوم مسلم میں فتنہ پروری کے لئے مقرر کئے گئے عالم نما شیاطین،صوفی نما جانشینان ابلیس اور بے لگام ملحدین کی تحریر و تقریر،ان کے تبصرے،پوسٹ،سوشل میڈیا پر ان کی کارگذاریاں وغیرہ اپ کی روح کو ناپاک کر دیں گی۔ان سب امور سے بالکل دور رہیں۔اللہ تعالی ہمارے اور اپ کے ایمان کی حفاظت فرمائے۔امین
طارق انور مصباحی
مدیر:
ماہنامہ پیغام شریعت دہلی
جاری کردہ۔31: جولائی2020

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے