کیا کرونا سے مرنے والا شہید ہے

« احــکامِ شــریعت » 
------------------------------------------
کیا کرونا سے مرنے والا شہید ہے؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم
کیافرماتےہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ایک آل رسول کی میت ہو گئی کرونا کی وجہ سے کیا اسے شہید کہہ سکتے ہیں اوران کو رحمتہ اللہ تعالی علیہ لکھ سکتےہیں؟ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
*المستفتی: مولانا ابوالحسن آنند گجرات*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبركاته*

*الجواب بعون الملک الوہاب*
کرونا ایک وبائی امراض میں سے ہے اور جو شخص وبائی امراض کی وجہ سے انتقال کیا وہ شہید حکمی ہے اس لئے کہ حدیث شریف کی مشہور کتاب *سنن ابن ماجہ باب ماجاء فی العبد علی المصیبةج ٢ ص٢٦٦* میں حدیث شریف ہے جس میں سات اقسام سے اموات ہونے کی صورت میں شہید ہونے کا حکم دیا گیا ہے اس میں سب سے پہلے جس کا ذکر ہے وہ طاعون کے مرض میں جو انتقال کرے اس کے لئے شہد ہونے کی خوش خبری ہے ہم تمام فراد جانتے ہیں کہ کرونا ایک طاعون ہے اس لئے اس کی وجہ سے جن مومنین کا انتقال ہوتا ہے وہ شہید حکمی ہیں انھیں شہید کا ثواب ملے گا مگر انھیں غسل وکفن شرعی بھی دیئنگے

وہ آل رسول ہیں جیسا کہ سوال میں ذکر ہے اگر سنی صحیح العقیدہ کے ساتھ نیک وصالح تھے نماز پنجگانہ کے پابند تھے ہیں تو انھیں رحمتہ اللہ علیہ کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے

*والله اعلم بالصواب*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*✍کتبــــــــــــــــــــــــہ:*
*حضرت مفتی محمد رضا امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دارالعلوم رضویہ بڑا بریار پور موتیہاری مشرقی چمپارن مقام ہرپوروا باجپٹی سیتامڑھی بہار۔*
*+919470258177*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت مولانا محمد جابر القادری رضوی صاحب قبلہ۔*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے