-----------------------------------------------
حضرت مولانا حسن بخش مفتی خیر آباد رحمۃ اللّٰه علیہ
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
حضرت مولاناحافظ سید نبی بخش خیر آبادی کے صاحبزادے، نسبی علاقہ حضرت حاجی صفت اللہ محدث خیر آبادی سے وابستہ ہے، حافظ قرآن پاک تھے، والد ماجد کے زیر تربیت رہ کر کتب درسیہ کی تکمیل کی، فقہ سے خاص دل چسپی تھی، بکثرت جزئیات فقہ! زبر تھیں، اس کے باوجود مسائل کے استفتاء پر بتقاضائے احتیاط مراجعت کتب کر لیا کرتے تھے، ایک مرتبہ سیتا پور کے کسی شخص نے کوئی بات پوچھی، آپ نے سر سری طور پر جواب دیدیا، وہ چلے گئے، شب میں جب غور کیا تو غلطی نظر آئی، اسی وقت پاپیاوہ سیتا پور کے لیے روانہ ہوگئے، نصف شب کے قریب پہونچ کر اہل خانہ کو جگایا، اور مسئلہ کی صحیح صورت سے آگاہ کیا۔
اپنے معمولات کے بہت پابند تھے، زمیندار ہونے کے باوجود بہت متواضع و خاکسار تھے، تعلقات غرباء اور سادہ مزاج لوگوں سے رکھتے تھے، تکلف و تضع سے متنضر اور خلوت نشین تھے۔
فاضل بریلوی مولانا احمد رضا خاں قدس سرہٗ دو۲بار آپ کی ملاقات کو پہونچے۔
۲۱؍جمادی الاولیٰ ۱۳۲۳ھ میں داعئ اجل کو لبیک کہا، قبر حضرت حاجی صفت اللہ محدث کے حنطیرے میں ہے۔ (رحمۃ اللہ علیہما)
(خیر آباد کی ایک جھلک)
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*المرتب⬅ محـمد یـوسـف رضـا رضـوی امجـدی نائب مدیر "فیضـانِ دارالعـلوم امجـدیہ ناگپور گروپ" 9604397443*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں