علم اور علماء کے15 فضائل ملاحظہ ہوں

علم اور علماء کے15 فضائل ملاحظہ ہوں

*(1)* ایک ساعت علم حاصل کرنا ساری رات قیام کرنے سے بہتر ہے۔ 

(مسند الفردوس،ج2،ص441،حدیث:3917) 

*(2)* علم عبادت سے افضل ہے۔

(کنز العمال،جزء10،ج5،ص58،حدیث:28653) 

*(3)* علم اسلام کی حیات اور دین کا ستون ہے۔ 

(کنز العمال، جزء10،ج 5،ص58، حدیث:28657) 

*(4)* علماء زمین کے چراغ اور انبیاء کرام علیہم الصَّلٰوۃ وَالسَّلام کے وارث ہیں۔ 

(کنزالعمال، جزء10،ج5،ص59،حدیث:28673) 

*(5)* مرنے کے بعد بھی بندے کو علم سے نفع پہنچتا رہتا ہے۔

(مسلم، ص684، حدیث:4223) 

*(6)* ایک فقیہ شیطان پر ہزار عابدوں سے زیادہ بھاری ہے۔

(ترمذی،ج4،ص311،حدیث: 2690) 

*(7)* علم کی مجالس جنّت کے باغات ہیں۔

(معجم کبیر،ج11،ص78،حدیث:11158) 

*(8)* علم کی طلب میں کسی راستے پر چلنے والے کے لئے اللہ تعالیٰ جنّت کا راستہ آسان کردیتا ہے۔

(ترمذی،ج4،ص312،حدیث:2691) 

*(9)* قیامت کے دن علماء کی سیاہی اور شہداء کے خون کا وزن کیا جائے گا تو ان کی سیاہی شہداء کے خون پر غالب آجائے گی۔

(کنز العمال، جزء10،ج 5،ص61، حدیث: 28711) 

*(10)* عالم کے لئے ہر چیز مغفرت طلب کرتی ہے حتی کہ سمندر میں مچھلیاں بھی مغفرت کی دعا کرتی ۔

(مسند الفردوس،ج4،ص156،حدیث:6486) 

*(12)* علماء کی تعظیم کرو کیونکہ وہ انبیاء کرام علیہم الصَّلٰوۃ وَالسَّلام کے وارث ہیں۔

(تاریخ ابن عساکر،ج 37،ص104) 

*(13)* اہلِ جنّت، جنّت میں علماء کے محتاج ہوں گے۔

(تاریخ ابن عساکر،ج 51،ص50) 

*(14)* علماء آسمان میں ستاروں کی مثل ہیں جن کے ذریعے خشکی اور تری کے اندھیروں میں راہ پائی جاتی ہے۔ 

(کنزالعمال، جزء،ج 5،ص65،حدیث:28765) 

*(15)* قیامت کے دن انبیاء کرام علیہم الصَّلٰوۃ وَالسَّلام کے بعد علماء شفاعت کریں گے۔

(کنز العمال،جزء10،ج5،)

🍂🌹

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے