پیارے رسولﷺ کی پیاری ادائیں

📚 « امجــــدی مضــــامین » 📚
-----------------------------------------------------------
🕯️پیارے رسولﷺ کی پیاری ادائیں🕯️
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

📬 غزوہ حنین کے موقع پر ایک شخص کا پاؤں ، رسول اللہ کے پاؤں مبارک پر آگیا ۔
اُس نے بھاری تلے والا جوتا پہن رکھا تھا جس سے پیر مبارک کو بہت تکلیف پہنچی ۔
حضور کے ہاتھ میں اس وقت کوڑا تھا ، آپ نے اسے کوڑا مار کر کہا:

بسم اللہ ، تو نے مجھے تکلیف دی ۔

اس شخص کو بہت دکھ ہوا ، اور ساری رات اپنے آپ کو ملامت کرتا رہا ( کہ میں نے بے احتیاطی میں رسول اللہ ﷺ کو کیوں اذیت دے دی ) ۔

صبح کے وقت حضور نے اسے بلوایا اور کہا:

کل تُو نے میرا پیر کچلا تھا ، جس سے مجھے تکلیف ہوئی ، اور میں نے تجھے کوڑا مارا ؛ یہ لو اُس کوڑے کے بدلے 80 اونٹ ۔ ( اور خوش ہوجاؤ )

( ملخصاً: سنن الدارمی ، ج 1 ، ص 36 ، ر 72 ، ط دارالحدیث القاھرہ ، س 1420 ھ )

میں قربان! محبوب کریم ﷺ کی کتنی پیاری طبیعت تھی ۔

🌸 اگر آپ بڑے ہیں تو آپ کا ظرف بھی بڑا ہونا چاہیے ۔
بڑا وہ نہیں ہوتا جو بات بات پر چھوٹوں کو جھڑک دے ، بڑا وہ ہوتا ہے جو چھوٹوں کی لغزشیں معاف کردے اور ان کی دل جوئی کرتا رہے ۔

🌸 معذرت ہمیشہ غلطی پر ہی نہیں کی جاتی ، کبھی غلطی دوسرے کی ہو تب بھی ہمیں معذرت کرلینی چاہیے ؛ اس سے ہمارا مرتبہ کم نہیں ہو گا بلکہ سامنے والے کے دل میں ہمارا مقام و مرتبہ بڑھ جائے گا ۔

🌸 دل جیتنے کے لیے زبانی جمع خرچ سے ہی کام نہیں لینا چاہیے ، حسبِ توفیق تحفہ بھی پیش کرنا چاہیے ۔

اور تحفہ دے کر اسے اپنا بہت بڑا کارنامہ بھی نہیں سمجھنا چاہیے ۔
حبیب پاک ﷺ نے اَسی اونٹوں کا تحفہ عطا فرمایا تھا ، اگر ایک اونٹ کی قیمت دو لاکھ بھی ہو تو یہ تحفہ ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ مالیت کا بنتا ہے ۔
جب اس پیارے ﷺ نے اتنا بڑا تحفہ دے کر نہیں جتلایا تو ہم چھوٹے چھوٹے تحفے دے کر کیوں جتلائیں !!

کسی کو دے دیا تو بس دے دیا ، کسی پر احسان کر دیا ، توکردیا ؛ اسے یاد رکھنے کا کیا فائدہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ !
وہ خلوصِ نیت سے ہوا تو بغیر یاد رکھنے کے بھی بارگاہِ الہی میں شرفِ قبولیت پالے گا ۔

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
✍️لقمــان شـاہد
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے