🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚گود لئے ہوئے بچے کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے گا؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
☆ اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ☆
📜الـســــــوال ↓↓↓↓
ایک شخص نے اپنے بھائی کی بیٹی کو گود لے لیا (یعنی اولاد نہ ہونے کی وجہ سے بھتیجی کو گود لیا) تو کیا باپ کی جگہ وہ اپنا نام لکھ سکتا ہے ؟جیسے کسی فارم پر نام لکھنا ہے تو اس میں باپ کےنام کا خانہ ہوتا ہے یا کسی جگہ بھی ؟
المستفتی★☜محمد آزاد حسین
◆ــــــــــــــــــــــ((()))ـــــــــــــــــــــــــ◆
★وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ★
📝الجـــــوابـــــــــــــــ: بعون الملک الوہاب
کسی کو ولدیت کی جگہ اپنے باپ کے علاوہ کسی دوسرے کا نام لکھنا یا لکھوانا جائز نہیں حدیث شریف میں سخت وعید آئی ہے.
(عن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال سمعت النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم یقول من ادعی الی غیر ابیہ و ھو یعلم انہ غیر ابیہ فالجنۃ علیہ حرام )
ترجمہ: حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جو اپنے باپ کے سوا کسی اور کے متعلق دعویٰ کرے اور وہ جانتا ہے کہ وہ اس کا باپ نہیں تو اس پر جنت حرام ہے ۔
📓((بخاری شریف جلد سوم کتاب الفرائض باب من ادعی الی غیر ابیہ صفحہ ٦۰۰مطبوعہ اعتقاد پبلشنگ دہلی))
لہذا! جس شخص نے کسی بچے کو گود لیا تو گود لینے کے سبب وہ حقیقی باپ نہیں ہو جائے گا اس لئے جب جب جہاں جہاں ولدیت مطلوب ہوگی وہاں وہاں اس کے حقیقی باپ کا نام ہی لکھا بولا جائے گا وہاں پرورش کے سبب یہ شخص عند اللہ ماجور ہوگا اور یہی اس کا انعام ہے۔
حضور اعلیٰ حضرت تحریر فرماتے ہیں کہ سیدنا عکرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ابن ابی جہل ہی کہا جاتا ہے اگر چہ وہ نہایت اخبث کافر عدواللہ تھا۔
📓((فتاویٰ افریقہ صفحہ ٥۴))
الحاصل: اب چاہے سرٹیفکیٹ ہو یا آدھار کارڈ یا پن کارڈ یا ڈرائیوری لائسنس وغیرہ بنوانا ہے اور اگر اس میں امیدوار کی ولدیت مطلوب تو اس میں حقیقی باپ ہی کا نام لکھنا یا لکھوانا پڑے گا عدم مطلوب کی صورت میں پالک یعنی (پرورش کرنے والا) اپنا نام لکھوا سکتا ہے ۔
📓((فتاویٰ فخر ازہر جلد دوم صفحہ ١۴١))
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
◆ــــــــــــــــــــــ((()))ـــــــــــــــــــــــــ◆
✍️کتبـــــــــــــــــــــــہ:
العبـد :- محمــد ذوالفـقـار علـی نـظامـی عفی عنہ,ساکن اوجھا پوکھر' علاقـہ، اسـلام پـور ویسٹ بنـگال۔
رابطــــہ نمبــــر ....⇩⇩
📲+91 84294 64514
✅الجواب الصحیح: حضرت علامہ مولانا و مفتی محمد سفیر الحق رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی استاذ دارالعلوم غریب نواز مرزا غالب روڈ الہ آباد یوپی الھنـــد
رابطــــہ نمبــــر ....⇩⇩
📲+91 7860587171
ا•┈┈•◉◈◈◉❒❒◉◈◈◉ •┈┈•
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں