تحریف قرآن کے سلسلے میں وسیم خارجی کے ہفوات ناقابل بر داشت

تحریف قرآن کے سلسلے میں وسیم خارجی کے ہفوات ناقابل بر داشت۔تنظیم اہل سنت و جماعت جمشید پور
_________________________


مورخہ( 29/رجب المرجب, 1442مطابق ,13,مارچ,2021ء بروز اتوار 10بجے دن وسیم خارجی کی تحریف قرآن کے سلسلے میں نہایت قبیح ومذموم  حرکت پر جمشیدپور کے علما ائمہ ,عمائد اور عوام نے سخت غم و غصہ کا اظہار کیا اور سبھوں نے بیک زبان کہا کہ ہم اپنی جان دینا گوارا کر سکتے ہیں لیکن قرآن پاک کے حوالے سے کسی قسم کی گستاخی ہر گزبرداشت نہیں کر سکتے -  
            
 غیرت ایمانی کا ثبوت دیتے ہوئے سبھی لوگ بسٹوپور سائبر تھانہ جاکر وسیم خارجی کے خلاف ایف آئی آر درج کراکر گورنمنٹ سے قرآن پاک کے تقدس بحال رکھنے کی اپیل کی۔
  
  اس موقع پر مفتی عبدالمالک مصباحی خطیب وامام مدینہ مسجد جمشید پور نے کہا کہ "وسیم خارجی نے قرآن کریم میں تحریف کی مانگ کی ہے, اور اس کے لیے سپریم کورٹ میں, پی آئی ایل داخل کیا ہے -یہ بہت ہی  افسوس ناک معاملہ ہے ہم اس کی اس گھناؤنی حرکت کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
لوگ اس کے نام سے دھوکہ نہ کھائیں وہ مسلمان ہرگز نہیں ہو سکتا جو قرآن میں تحریف کی بات کرے -وسیم خارجی نے قرآن مقدس کے خلاف قابل مذمت غلیظ بیان دےکر ہندوستان کے بیس کروڑ مسلمانوں کے ایمان و عقیدے کو ٹھیس پہنچائی ہے -
میں گورنمنٹ سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ جلد از جلد وسیم خارجی کو گرفتار کر کے جیل کے سلاخوں میں بند کر کے سزاے موت دے-
      
  مفتی امام الدین مصباحی استاذ مرکزی دارالقرءت جمشید پور نے کہا کہ "قرآن پاک میں تحریف کے قائل لوگ خارج اسلام ہیں -قرآن پاک اللہ کا وہ مقدس کلام ہے جس میں دور رسالت سے آ ج تک کسی قسم کا کوئی تغیر و تبدل نہ ہوا ہے اور نہ قیامت تک ہوسکتا ہے -

ملعون زمانہ وسیم خارجی نے قرآن مجید میں ترمیم کا مطالبہ کرکے قرآن پاک کی شان میں سخت ترین گستاخی کی ہے -حکومت ہند اس مردود کو ایسی دردناک سزا دے کہ رہتی دنیا تک  کے لیے یہ عبرت نشان بن جاے -

        مفتی شمیم اختر مصباحی نے کہا کہ "وسیم رضوی جو لکھنؤ کا رہنے والا ہے وہ قرآن پاک سے(معاذاللہ) 26 آیتوں کو ریمو کرنے کی مانگ کو لے کر سپریم کورٹ میں پی آئی ایل درج کر ایا ہے جس سے نہ صرف قرآن کی شان میں گستاخی کی ہے بلکہ رسول انام, صحابہ وتابعین کرام و پورامذہب اسلام کی شان میں گستاخی کی ہے -وسیم خارجی جیسے لوگ ملک ہند کے لیے ناسور ہیں جس کے ناپاک ارادے سے ملک میں مذہبی منافرت کو پھیلانے کے لیے قرآن کے خلاف زہرافشانی کی ہے -سپریم کورٹ اس کی غلیظ عرضی کو مسترد کر کے جیل کے سلاخوں میں ڈھکیل دے۔

عزت مآب عظیم نیتا بابر خان نے بھی اپنی دینی حمیت و غیرت ایمانی کے پیش نظر رسوائے زمانہ گستاخ قرآن وسیم خارجی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کی آخری سانس تک قرآن کے تقدس میں آنچ نہ آنے دیں گے - اور حکومت ہند سے وسیم خارجی کو سزا دلانے کی ہرممکن کوشش کریں گے -
      
      وسیم خارجی کے خلاف احتجاجی پروگرام میں جامعہ فیض العلوم کے اکابر اساتذۂ کرام ،جگسلائی سے مولانا مطیع اللہ حبیبی ،قاری مشتاق احمد اور مرکزی دارالقرءت سے ادارہ کے جوائنٹ سکریٹری جناب عبدالطاہر سبطینی ,شوکت بھائی اور اساتذہ ادارہ میں سے  مفتی جمال الدین مصباحی ,مولانا انتخاب رضا مصباحی , قاری قمر نظامی ,قاری شاہد کلیمی, مولانا ریاض احمد مصباحی, قاری شفاءاللہ امجدی وغیرہ کے علاوہ آزاد بستی کے بہت سارے نوجوان مسلمان شریک احتجاج تھے- 

رپورٹ:
امین المکتبہ مولانا امین الدین مصباحی۔مرکزی دار القراءت۔جمشید پور

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے