حضرت خواجہ غلام علی جان مجددی علیہ الرحمہ

📚     «  مختصــر ســوانح حیــات  »     📚
-----------------------------------------------------------
🕯️حضرت خواجہ غلام علی جان مجددی علیہ الرحمہ🕯️
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

سیرت و خصائص: حضرت خواجہ غلام علی جان رحمہ اللہ اپنے والد محترم حضرت خواجہ علامہ عبداللہ جان المعروف شاہ آغا قدس سرہ العزیز کے انتقال کے بعد مسند نشین ہوئے۔
آپ کی ظاہری و باطنی تعلیم و تربیت اپنے دادا حضرت خواجہ علامہ محمد حسن جان (نوراللہ مرقدہ) سے ہوئی۔ اور باقی ٹھٹھہ کے دینی مدرسہ میں حاصل کی۔ حضرت صاحب نے اپنی ساری زندگی عبادت، ریاضت اور فقرو فاقہ میں گذاری، آپ کی بیٹھک ایک چھوٹی سی کچی کوٹھڑی میں تھی۔ جس میں ایک چار پائی، ایک چٹائی دو تین پیالے اور ایک کیتلی نظر آتی تھی۔

حضرت خواجہ غلام علی جان مجددی فاروقی سرہندی علیہ الرحمۃ اکثر مستغرق و راقب رہتے تھے اور اسی کیفیت میں حاضرین میں سے کسی پر ایک نگاہ ڈالنے سے اس کو باطنی فیض سے اتنا نوازتے تھے کہ وہ بے قابو ہوجاتا تھا اور نتیجتاً واصل باللہ ہوجاتا تھا۔
آپ یتیموں، مسکینوں، غریبوں اور چھوٹے بچوں سے پیار کرتے تھے۔ اس لیے آپ کو لوگ غریب نواز کہتے تھے۔

وصال: ۲۵ شعبان المعظم ۱۳۹۷ھ کو آپ ایک حادثہ میں شہید ہوگئے۔
آپ کا مزار اپنے آبائی درگاہ مقبرہ شریف نزد ٹکھڑ ضلع حیدر آباد میں مرجع خلائق ہے۔

*(تذکرہ اولیاءِ سندھ )*

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
المرتب⬅ محـمد یـوسـف رضـا رضـوی امجـدی نائب مدیر "فیضـانِ دارالعـلوم امجـدیہ ناگپور گروپ" 9604397443
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے