ٹوپی لگائے بغیر کھانا پینا کیسا ہے ؟

ٹوپی لگائے بغیر کھانا پینا کیسا ہے ؟

سوال:- بغیر ٹوپی لگائے پانی پینا یا کھانا کھانے پر کوئی گناہ ہوتا ہے کیا اس کی پرسش ہوگی ؟؟ 

*سائل:- محمد فیضان انصاری ( کالپی شریف )*


*الجواب بعون الملک الوھاب* 

ٹوپی لگاکر کھانا پینا آداب میں سے ہے لازم یا ضروری نہیں ہے اگر ٹوپی لگائے بغیر کھایا پیا تو یہ خلاف ادب ہے لیکن ایسا کرنے میں گناہ یا پرسش نہ ہوگی 

رد المحتار میں ہے 

*_لا باس بالاکل متکئا او مکشوف الرأس فی المختار_* 
ترجمہ :- قول مختار میں ٹیک لگائے ہوئے یا سر کو بغیر ڈانپے ہوئے کھانے میں کوئی حرج نہیں-- 
 
*( رد المحتار علی الدر مختار کتاب الحظر و الاباحة جلد نہم صفحہ ۴٩٠ )* 

صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں -- 

ننگے سر کھانا ادب کے خلاف ہے -

*( بہار شریعت جلد سوم حصہ شانزدہم صفحہ ٣٧٧ مطبوعہ مکتبة المدینہ )* 

*_ھذا ما ظہر لی واللہ تعالی و رسوله اعلم بالصواب_* 

*طالب دعا*
*محمد توصیف رضا*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے