علامہ قمرالزماں اعظمی و مولانا محمد افروز قادری کی نگارشات بزمِ مطالعہ میں...!
[۱] *"اربعین امام حسین رضی اللہ عنہ"* شیدایانِ حدیث خصوصاً محبانِ امام حسین رضی اللہ عنہ کے لیے ایک زریں تحفہ۔ صنفِ اربعینات کو نئی جہت سے آشنا کرنے کی عقیدت مندانہ کوشش۔ ’’اربعین امام حسین رضی اللہ عنہ‘‘ تحقیق کے گلستاں میں خوب صورت اضافہ ہے۔ جس کے جمع و تدوین کا علمی کارنامہ مولانا محمد افروز قادری چریا کوٹی نے انجام دے کر باغِ مطالعہ میں نئی خوشبو کا اضافہ کیا ہے۔ محبینِ اہلِ بیت و اصحاب کی مشامِ جاں یقیناً عطر بیز ہو گی۔ چھیانوے صفحات پر مشتمل اس کتاب کو رفاعی مشن کھیرنے گاؤں ممبئی نے مفتی محمد سید رضوان رفاعی شافعی کی نگرانی میں شائع کیا۔ آج پی ڈی ایف فائل بزمِ مطالعہ میں پیش ہے۔ حدیث پاک کے چالیس باغات سجے ہوئے ہیں۔ نوع بہ نوع عناوین۔ محبتوں کی دہلیز پر پڑھیں اور عمل کریں۔
[۲] *"فاطمہ کا لال میدانِ کربلا میں"* علامہ قمرالزماں خان اعظمی دام فیوضہ (سکریٹری جنرل ورلڈ اسلامک مشن برطانیہ) کی یہ تحریر کئی بار شائع ہوئی۔ بے پناہ مقبول ہوئی۔ امام حسین اور ان کے رفقا رضی اللہ عنہم کی عظیم شہادت سے ملنے والا پیغام سطر سطر سے عیاں ہے۔ علامہ اعظمی نے حکایتِ دل رقم کر دی ہے۔ فکرِ قمر کے آبگینے بیداری کے لیے نواے سحر ہیں اور شریعتِ اسلامیہ پر استقامت کا پیغام بھی۔ یہ کتاب بھی ڈاؤن لوڈ کیجیے۔احباب کو بھی بھیجیے۔اس کتاب کی اشاعت نوری مشن مالیگاؤں سے ہوئی۔ اِمسال احقر کی ترغیب پر امام احمد رضا چیریٹیبل ٹرسٹ دہرہ دون نے تازہ ایڈیشن منصۂ شہود پر لایا۔
غلام مصطفیٰ رضوی
نوری مشن مالیگاؤں
٧ محرم الحرام ١٤٤٣ھ
١٧ اگست ٢٠٢١ء
https://m.facebook.com/107640804524449/posts/258844142737447/
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں