Header Ads

دولت کے پجاریوں کی کہانی

مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما

دولت کے پجاریوں کی کہانی

بعض لوگ دولت کے پجاری ہوتے ہیں۔کسی مالدار شخص کو دیکھ کر یہ لوگ ہوش وحواس کھو بیٹھتے ہیں۔دولت مند کی ہر غلط بات اسے صحیح نظر آتی ہے اور غریب کی صحیح بات بھی اسے غلط نظر آتی ہے۔

ایک مولوی صاحب کو ہم نے فیصلہ کے واسطے ایک معاملہ پیش کیا۔فریق مخالف کچھ مالدار تھا۔گرچہ مولوی صاحب ہمارے قدیم متعلقین میں سے تھے,لیکن میری توجہ اس جانب نہ جا سکی کہ یہ شخص دولت کا پجاری ہے۔مولوی صاحب نے معاملہ سپرد کرتے ہی میرے خلاف سازش شروع کر دی۔قریبا دس سال ہو گئے,آج تک سازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔رشتے ٹوٹے,تعلقات بے نام ونشان ہوئے,لیکن سازشیں آج تک دم نہ توڑ سکیں۔

اگر آج میرے پاس دولت کی فراوانی ہوجائے تو وہی شخص میری ہر غلط بات کو صحیح کہے گا,میری ناز برداری کرے گا اور مجھ سے تجدید تعلقات کا خواہش مند ہو گا۔ایسے کمینوں سے بچتے رہیں۔یہ لوگ مار آستین ہوتے ہیں۔

طارق انور مصباحی 

جاری کردہ:8:اپریل 2022

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے