Header Ads

مذہبی منافرت پھیلانے والے اصل مجرم

مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما

مذہبی منافرت پھیلانے والے اصل مجرم 

بھارت میں کئی سالوں سے بعض سیاسی لیڈران اور بہت سے مذہبی لیڈران مذہبی منافرت پھیلا رہے ہیں۔مین اسٹریم میڈیا کا کردار تو جگ ظاہر ہے۔اہل حکومت کو اس جانب مثبت قدم بڑھانا چاہئے۔

جب کسی دھرم کی عظیم شخصیات پر انگشت نمائی کی جائے گی تو اس مذہب کے پیروکاروں میں کرب واضطراب ضرور پیدا ہو گا,لہذا مذہبی منافرت پھیلانے والوں پر کاروائی ضرور ہونی چاہئے,ورنہ رد عمل کے طور پر کچھ بھی ہو سکتا ہے۔تمام انسانوں کی فطرت یکساں نہیں۔ہر ایک کو سمجھانا مشکل ہے۔

مسلمانان ہند سے گزارش ہے کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ہاں,بعض ایسے مواقع ہیں کہ قانون خود ہی اجازت دیتا ہے کہ آپ اپنے ڈیفنس کے لئے کسی کو قتل بھی کر سکتے ہیں,مثلا کوئی ہمیں قتل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو ہم اپنے بچاؤ کے لئے اس کو قتل کر سکتے ہیں۔اس سے متعلق رائٹ آف پرائیویٹ ڈیفنس(انڈین پینل کوڈ 96 تا 061) کی جانکاری حاصل کریں۔

طارق انور مصباحی 

جاری کردہ:29:جون 2022

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے