*اور جب نماز عیدین واجب نہیں*
*تو پھر قربانی قبل نماز عیدالاضحی بھی جائز ہے*
*لیکن حالات حاضرہ کے پیش نظر زید نے نویں ذی الحجہ کا دن ختم کر کے جو دسویں ذی الحجہ کی شب آتی ہے اس میں رات کے تین بجے قربانی کی ہے اب مذکورہ بالا صورت میں قربانی ہوئ یا نہیں قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا*
*🖊️المستفتی قاری عادل حسین رضوی محمد پور سیتامڑھی بہار*
*01/08/2020*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🕋باسمہ تعالی وتقدس 🕋*
*✍الجواب بعون الملک العلام*👇
*صورت مسئولہ میں حکم یہ ہے کہ اگر کوئی شخص دسویں ذی الحجہ کی رات میں طلوع فجر سے پہلے قربانی کرےگا تو اس کی قربانی درست نہیں ہوگی* *اور وہ خالص گوشت کے حکم میں داخل ہوگا نہ کہ قربانی*
*کیونکہ شریعت مطہرہ نے جو قربانی کا وقت متعین فرمایا ہے تو وہ دسویں ذی الحجہ کے طلوع فجر کے بعد سے بارہویں کے غروب آفتاب تک ہے*
*🌹جیسا کہ "فتاوی عالمگیری" میں ہے 👇*
*"وقت الاضحية بعد طلوع الفجر من يوم النحر الى غروب الشمس من اليوم الثانى عشر " اھ*
*📘الفتاوی الھندیۃ"جلدپنجم"کتاب الاضحیۃ"صفحہ ۳۶۴*
*🌹 "بدائع الصنائع" میں ہے* 👇
*" فلا يجوز لأحد أن يضحي قبل طلوع الفجر الثاني من اليوم الأول من أيام النحر ويجوز بعد طلوعه سواء كان من أهل المصر أو من أهل القرى ، غير أن للجواز في حق أهل المصر شرطا زائدا وهو أن يكون بعد صلاة العيد ، لا يجوز تقديمها عليه عندنا " اھ*
*📔جلدپنجم"صفحہ ۷۴*
*🌹اور"در مختار مع رد المحتار"* *میں ہے*👇
*" اول وقتها بعد الصلاة ان ذبح فى مصر و بعد طلوع فجر يوم النحر ان ذبح فى غيره " اھ*
*📗در مختار مع رد المحتار"جلنہم "صفحہ ۴۵۸*
👑👑👑👑👑👑👑👑👑👑👑👑
*(((((((نوٹ)))))))*👇
*👈(الحاصل)،، لہذا جملہ دلائل و براہین سے اس بابت کا پتہ چلا اور واضح ہوگیا کہ شریعت اسلامیہ میں قربانی کا وقت دسویں ذی الحجہ کی طلوع فجر سے لیکر بارہویں کے غروب آفتاب تک ہے*
*اگر ان اوقات میں قربانی کی تو ہو جائے گی ورنہ نہیں ہوگی*،،،،،،،،
*👈اور اگر وہ شخص مالک نصاب ہے تو دوسرے جانور کی قربانی کرنا واجب ہے اگر نہیں کرےگا تو سخت گنہگار ہوگا اور اس کے ذمہ سے وجوب ساقط نہیں ہوگا*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))*
*العبدالمعتصم محمدتوقیرعالم الثقافی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*مقیم حال ڈالٹن گنج جھارکھنڈ(الہند)*
*🗓️۱۱/ذوالحجہ ۱۴۴۱ھ بمطابق ۲/اگست/۲۰۲۰ء*
*📞موبائل نمبر...8714421351*
🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾
*☆ـ▬▬▬▬ஜ۩🕋۩ஜ▬▬▬▬ـ☆*
*💻-الـمــــــــــــرتـــــــبـــــــ -*👇
*عبدہ العاصی فقیر رضوی محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی*
*مقیم حال ؛شہر نشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*📱موبائل نمبر۔8777891405*
☆ـ▬▬▬▬ஜ۩🕋۩ஜ▬▬▬▬ـ☆
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں