*سوال نمبر(۲)*
آمر کہتاہےکہ قربانی کا جانور پلصراط کے لیۓ سواری ہوگی اورنیز موت کے بعد قبر میں مددگار ثابت ہوگی درست جواب دیں۔
*🍁مستفتی عبدالستار ثقافی 🍁*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🕋بسم اللہ الرحمن الرحیم🕋*
*✍الجواب بعون الملک العلام*
*(۱)* صورت مسئولہ میں حکم یہ ہے کہ ذابح کا ذبح کرنےپر اجرت طلب کرنا یا اجرت لینا درست ہے اس میں کوئی حرج نہیں*
👈لیکن لوگوں (محلہ والوں)کا ذابح کو(ذبح کرنے والے) اس کی مزدوری میں گوشت کو بعوض اجرت سمجھ کر دینا تو یہ فعل شرعی اعتبار سے روا (درست)نہیں ہے۔
🌹اسی نوعیت کا ایک مسئلہ حکیم الامت حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی محمدامجد علی اعظمی رحمہ اللہ تحریر فرماتے ہیں *"قربانی کا چمڑا یاگوشت یا اس میں کی کوئی چیز قصاب یا ذبح کرنے والے کو اجرت میں نہیں دے سکتا کہ اس کو اجرت میں دینا بھی بیچنے ہی کے معنی میں ہے"*
*📓بہارشریعت"جلدسوم"حصہ ۱۵"صفحہ 346.*
*📔الھدایہ"کتاب الاضحیۃ"جلددوم"صفحہ 361*
👈لہذا حلال جانوروں کو ذبح کرنے پر ذابح کو اجرت لینا جائز ہے ۔ مگر یہ طےکرلینا کہ ذبح کےعوض اتنا گوشت بطور اجرت لوں گا یا محلے والوں کا یہ رواج قائم رکھنا کہ اس کی مزدوری میں قربانی کا گوشت دینا تو یہ شرعا درست نہیں ہے۔
*واللہ اعلم بالصواب*
*✍️(۲)* قربانی کا جانور پل صراط میں قربانی کرنے والوں کا کام آئے گا۔جیساکہ *"حدیث شریف"* میں ہے *"استفرھواضحایاکم فانھا مطایاکم علی الصراط"اھ*
👈اور ایک روایت میں ہے *"حسنواسمنوا"* بھی ہے یعنی موٹے تازے جانوروں کی قربانی کیا کرو کیو نکہ وہ پلصراط پر سواریاں ہوگے ۔
*📔( کنزالعمال)*
*📓بحوالہ فتاوی اکرمی"صفحہ ۳۱۱*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۳/ذوالحجہ ۱۴۴۱ھ بمطابق ۲۵/جولائی ۲۰۲۰ء*
🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾*🎾🎾🎾🎾*
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں