کلکتہ کا مشہور پی جی ہاسپیٹل
شہر نشاط کلکتہ میں حکومت بنگال کے زیر انتظام ایک مشہور ومعروف پی جی ہاسپیٹل ہے۔میں نے دیکھا کہ وہاں حکومت کی جانب سے پانچ روپے میں کھانا ملتا ہے۔لوگ پانچ روپے کا ٹوکن لے کر جاتے ہیں اور کھانا لے کر جاتے ہیں۔کھانا بھی معقول ہوتا ہے۔
یہ انتظام ہاسپیٹل آنے والے مریضوں کے واسطے کیا گیا ہے۔اس میں امیر وغریب کی کوئی تفریق نہیں۔اگر ریاستی حکومت مفت میں کھانے کا انتظام کرتی تو لوگ یہی سمجھتے کہ یہ انتظام غریبوں کے واسطے کیا گیا ہے,کیوں کہ ایسے مقامات پر مفت کھانوں کا انتظام عام طور پر غریبوں کے واسطے کیا جاتا ہے۔ایسی صورت میں متوسط طبقہ کے لوگ بھی اس کھانے سے پرہیز کرتے۔وہ اس میں اپنی بے عزتی تصور کرتے۔
مدارس اسلامیہ کے پبلک کلیکشن کے وقت باضابطہ اعلان کیا جاتا ہے کہ یہاں اتنے غریب ومسکین بچے تعلیم پاتے ہیں اور وہاں کے انتظامات سے بھی غربت وافلاس کے آثار وعلامات کا ظہور ہوتا ہے,لہذا اصحاب ثروت اپنے بچوں کو مدارس سے دور ہی رکھتے ہیں,یعنی غیر مناسب طرز تعبیر اور غیر معقول انتظامات نے ایک طبقہ کو دینی تعلیم سے دور کر رکھا ہے۔
طلبائے مدارس سے ہاسٹل اور خورد ونوش کی فیس لینی چاہئے اور خورد ونوش کا عمدہ نظم ہونا چاہئے۔مدارس اسلامیہ کے احوال کو درست کیا جائے,تاکہ جو لوگ اپنے بچوں کو مدارس کی طرف متوجہ نہیں,وہ بھی اس جانب متوجہ ہو سکیں۔
طارق انور مصباحی
جاری کردہ:29:جولائی 2022
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں