ہم اصلاح کیسے کریں

*⚠ہم اصــــــــلاح کیسے کـــــــریں🌹*

*🔆اگـــــــر ہم کسی کو غلطی پر پائیں تو اس سے بحث کرنے کے بجائے اس انداز میں بات کریں کہ وہ ہمارے الفاظ سے نفرت نہ محسوس کرے بلکہ ہمارے نرم لہجے اور اچھے اخلاق سے متاثر ہو کر ہماری بات کو سنے اور سمجـــــــھے-*

*🌷جـــــــو لـــــوگ غلطی پر ہوں اگر ہم ان سے نفرت کا اظہار کریں گے انکو برا بھلا کہیں گے ان پر طنز کریں گے تو ہماری بات وہ ہرگز نہیں سنیں گے*

*🔆نبی کـــــریم ﷺ کا اخلاق ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ کفار کے ساتھ بھی انکا اخلاق اچھا تھا-*

*🔅اور اللہ جل شانہ نے بھی نبی کـــــریم ﷺسے قـــــرآن پاک میں ارشاد فـــــرمایاکہ*

*🔆"لـــــوگوں کو اپنے رب کی راہ کی طرف حـــــکمت اور بہترین نـــــصیـحت کے ســـــاتھ بلائیے اور ان سے بہترین طریقے سے گفتگو کیجیۓ یقینا آپ کا رب اپنی راہ سے بہکنے والوں کو بھی بـــــخوبی جانتا ہے اور راہ راست پرچلنے والوں سے بھی پـــــوری طـــــرح واقف ہے "* النـــــحل ( 125 ) ۔

*🌺ایک دوسری جـــــگہ قـــــرآن پاک میں نبـــــی کـــــریم ﷺ سے ارشاد فرمایا کہ*

*🌸" اللہ تـــــعالی کی رحمت کے باعث آپ نـــــرم دل ہیں اور اگر آپ بدزبان سخت دل ہوتے تو یہ سب آپ کے پاس سے دور بھاگ جاتے آپ ان سے درگزر کریں اور ان کے لیے استغفار کریں*...الخ - آل عمران ( 159)


*🌾ہمـــــارے نبی کـــــریم ﷺ کو کسی نے کـــــفار سے بھی نفرت کرتے نہیں دیکھا تو پھر ہم سب تو آپس میں مسلمان ہیں اور ایک نبی کی امت ہیں-*

*☄نبی کـــــریم ﷺ کو جتنی بھی تکلیفیں پہچائی گئیں اس کے جواب میں انہوں نے دعـــــا ہی دی بد دعا نہیں دی اچھے اخلاق سے پیش آئے جسکی وجہ سے انکے دشمـــــن بھی انکے دوست بن گئے-*

*🌷اســـــی طـــــرح سے اگر ہم لوگوں کو آگاہـــــی دینا چاھتے ہیں کہ فلاں کا عمـــــل غلط ہے تو یہ ضـــــروری نہیں کہ ہم ان پر طنز کر کے یا انہیں برا بھلا بول کر ہی لوگوں کی اصـــــلاح کریں-*

*💫ہم کســـــی کو برا بـــــھلا کہے بغیر بھی حکمت عملی کے ساتھ حق بات لـــــوگوں تک پہنچاسکتے ہیں-*
*🥀اسی طرح ہمیں برے عمل سے نفرت کرنی چاہئے نہ کہ جس انسان سے برا عمل سرزد ہوا اس سے-*

*💐اور ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ نبـــــی کـــــریم ﷺ کو اپنی امت سے بے تحاشہ محبت تھی*

*🌿اور نبـــــی کـــــریم ﷺ سے مـــــحبت کا تقاضہ یہ ہے کہ انکے کسی گناہگار امتی کو سیدھے راستے پر لایا جائے اور جھنم سے بچایا جائے اور یہ کام ہم نرم لہجے اور شیـــــریں گفتار سے ہی کـــــر سکتے ہیں-*
*🌺شاید کہ ہمارے اچـــــھے اخلاق سے متاثر ہو کر کوئی راہ حق پہ آجائے اور جہنم میں جانے سے بچ جائے اور یہ بھی ممکن ہے کہ ہماری نفـــــرت کے اظہار سے کوئی اپنی برائی پر مزید پختہ ہوجائے-*

*💥آخـــــر میں ایک بات اور کہ اچھے اخـــــلاق سے ہم دشمن کو بھی دوست بنا سکتے ہیں اور برے اخلاق سے دوست کو بھی دشمن بنا سکتے ہیں-*

*🌷اللہ مجـــــھے بھی صحیح طور پر دین کی سمجھ عطا فـــــرمـــــائـــــے-*


*🌻آمـــــین یا رب العٰلـــــمین-🌻*

دعاء میں یاد رکھیں 🌷


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے