Header Ads

غیر مسلموں کے کسی تہوار کو اچھا سمجھنا اور اس کی مبارکبادی دینا کیسا؟

غیر مسلموں کے کسی تہوار کو اچھا سمجھنا اور اس کی مبارکبادی دینا کیسا؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
علماء کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے
کچھ لوگ میلے کے موقعے سے ہندو مسلم ایک ساتھ ہولی کھیلتے ہیں ایک دوسرے کو رنگ لگا تے ہیں ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اسے مباح مانتے ہیں اور یہ میلا اس وقت منایا جاتا ہے جب ہندوں کا تہوار ہولی آتا ہے برائے کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنايت فرمائیں.

    *سائل؛ ضیاءالحق ضیاء قادری بانکا*

*============================*
  *وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*✒الجواب بعون الملک الوھاب_____✒*
ہولی دیوالی ہندؤوں کے شیطانی تہوار ہیں، جب ایران خلافت فاروقی میں فتح ہوا بھاگے ہوئے آتش پرست کچھ ہندوستان میں آئے ان کے یہاں دو عیدیں تھیں، نوروز کہ تحویل حمل ہے اور مہرگان کہ تحویل میزان، وہ عیدیں اور ان میں آگ کی پرستش ہندؤوں نے ان سے سیکھیں اور یہ چاند سورج دونوں کو پوجتے ہیں لہذا ان کے وقتوں میں یہ ترمیم کہ میکھ سنکھ رانت کی پور نماشی میں ہولی اور تلاسنکھ رانت کی اماؤس میں دیوالی یہ سب رسوم کفار ہیں،

*مسلمانوں کو ان میں شرکت حرام اور اگر پسند کریں تو صریح کفر،*

[[📖 غمز العیون میں ہے:👇
*اتفق مشایخنا ان من رأی امرالکفارحسنا فقد کفر حتی قالوا فی رجل قال ترک الکلام عنداکل الطعام حسن من المجموسی اوترک المضاجعۃ عندھم حال الحیض حسن فہو کافر* 
ہمارے مشائخ کا اتفاق ہے کہ اگر کسی نے کفارکے کسی معاملہ کو اچھا کہا تو وہ کافر ہوجائے گا حتی کہ ا نھوں نے اس شخص کو کافر قرار دیا جو یہ کہے کہ کھانے کے وقت مجوسی کے ہاں گفتگوں نہ کرنا بہت اچھا عمل ہے یا ان کے ہاں حالت حیض ہمسبتری نہ کرنا اچھا عمل ہے

{📚 الاشباہ والنظائر بحوالہ غمزالعیون کتاب السیروالردۃ ادارۃ القرآن کراچی ۱/ ۲۹۵
بحوالہ فتاوی رضویہ جلد 14 کتاب السیر }

*ہولی وغیرہ کی مبارک باد دینا اشد حرام بلکہ منجر الی الکفر ہے جومسلمان ایسا کرتے ہیں ان پر توبہ تجدید ایمان ونکاح لازم ہے*
{📚 فتاوی شارح بخاری ج 2ص566 }

*ہولی جو کہ غیرمسلموں کا شعار ہے اس میں شرکت حرام بد کام بدانجام -شریک ہونے والوں پر توبہ فرض ہے اور تجدید ایمان وتجدید نکاح بھی کرلیں*
{📚 فتاوی تاج الشریعہ ج 2ص 74 }

*ہولی کے موقع پررنگ کو برا جانتے ہوے تھوڑا سا لگوانا بھی ناجائز و گناہ* 
{📚 فتاوی مرکزتربیت افتاء ج 2ص380 }

*کافر اگر ہولی یا دیوالی کے دن مٹھائی دیں تونہ لے ہاں اگر دوسرے روز دے تو لےلیں مگر یہ نہیں سمجھیں کہ ان کے خبثاء کے تہوار کی مٹھائی ہے بلکہ "مال موذی نصیب غازی" سمجھے*
{📚 ملفوظات اعلی حضرت حصہ اول ص163}
*ہولی کھیلنا کھلوانا حرام بدکام بدانجام منجر بکفر ہے*

{{📖 اورامام اہلسنّت فاضل بریلوی علیہ الرحمہ' غمزالعیون میں فرماتے ہیں :👇
*من استحسن فعلا من افعال الکفار کفر باتفاقالمشاٸخ*
کہ جس نے کافروں کے کسی فعل کو اچھا سمجھا کیا ' بالاتفاق عندالمشاٸخ وہ کافر ہوگیا '

*لہذا جو مسلمان اس میں شریک ہوٸے ان پر لازم ہے کہ, صدق دل سے توبہ استغفار کریں , اور تجدید ایمان بھی کرلیں اور بیوی والے ہوں تو تجدید نکاح بھی کرلیں تو زیادہ بہتر ہوگا , اور جب تک وہ لوگ حکم مذکورہ پر عمل نہ کریں ہر واقف حال مسلمان کو ان سے ترک تعلق کا حکم ہے*

{{📖 قال اللہ تعالی
*واما ینسینک الشیطان فلا تقعد بعد الذکری مع القوم الظالمین (پارہ ۷ سوره الانعام )*
(📚غمزالعیون فتاوی رضویہ ج ٦ ص١٢٦)
*واللہ اعلم*
        

*===========================*
✍کتبہ؛ حضرت علامہ مفتی محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ النورانی؛؛
خادم التدریس؛ دارالعلوم شھید اعظم ، دولھا پور ، ضلع گونڈہ ، اترپردیش ، انڈیا
9918562794

✅ الجواب صحیح والمجیب نجیح،
محمد اختر علی واجد القادری الحنفی عفی عنہ،خادم شمس العلما دار الافتاء و القضاء، جامعہ اسلامیہ میراروڈ ، ممبئی ، انڈیا
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے